لبنان سے  علمائے کرام کا ایک وفد حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوشوں سے لبنانی مسلم علمائے کرام کا ایک وفد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے شرفیاب ہوا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛علمائے کرام کے اس وفد نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت انجام دینے کے بعد حرم مطہر رضوی کے قرآنی میوزیم کاوزٹ کیا جہاں اس میوزیم کے قیمتی اور نفیس قرآنی مجموعہ کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

 اس کے علاوہ علمائے کرام کے اس وفد کو حرم امام رضا(ع) کے مرکزی میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا جسے زائرین نے بہت زیادہ پسند کیا۔

علمائے کرام نے اس دوران آستان قدس رضوی کے دیگر مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور اس عظیم مجموعہ کی قرآنی صلاحیتوں سے آشنا ہوئے ۔

زائرین کے اس وفدکےلئے  ایک اور پروگرام جو ترتیب دیا گیا تھا وہ حرم امام رضا(ع) میں واقع مرحوم شیخ بہائی (رہ) کے مزار پر حاضری تھی علمائے کرام نے اس جلیل القدر عالم دین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

News Code 2906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha