آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے سی ای او محمد حسین استاد آقا نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید اور آستان قدس رضوی کے منتظم اعلیٰ اور متولی کے حکم پرجب سے صیہونیوں نے لبنان پر حملے شروع کئےاسی وقت سے ہی اس نورانی بارگاہ نے لبنان کے مظلوم عوام کے لئے امداد جمع کرنا شروع کر دی۔
جناب استاد آقا نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے شام میں پناہ لئے ہوئے لبنانی تارکین وطن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فوڈ پیکجز تیار کر کے ان کے درمیان تقسیم کئے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی وحشیوں کے حملوں سے متاثرہ لبنانی مہاجرین کو اس مرحلے میں ایک ہزار فوڈ پیکجز کی امداد فراہم کی گئی اور ہر پیک کی مالیت55ڈالر تھی۔
جناب استاد آقا نے بتایا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن نے اس سے پہلے مشہد مقدس تشریف لانےو الے لبنانی مہمانوں کی رہائش اور پذیرائی کا انتظام کیا ہےاور اس کے علاوہ زخمیوں کے لئے طبی سامان کی ایک کھیپ بھی بھیجی اور’’لبنان تنہا نہیں ہے‘‘ کے عنوان سے لبنان کے متاثرہ افراد کے لئے مہم بھی شروع کرچکی ہے
لبنانی عوام کے لئے امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن نے عوامی امداد اور مخیر حضرات کے تعاون سے ایسے لبنانی تارکین وطن کے لئے جو اس وقت شام میں پناہ لئے ہوئے ہيں فوڈ پیکجز تیارکر کے ان کے درمیان تقسیم کئے ۔
News Code 4927
آپ کا تبصرہ