لبنان میں ضاحیہ اور صیدا کے شہداء کے مزارات پر حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی حاضری اور خراج عقیدت

حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں نے شہدائے ضاحیہ کی قبروں پر حاضری دی اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر جناب محسن ہوشمند نے اس سفر سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے ہمراہ جنوبی لبنان کےشہر صیدا اور حزب اللہ لبنان سے متعلق کمپلیکس حضرت فاطمہ زہراء(س) میں تشریف لے گئے ،یہ کمپلیکس شہید عفیف نابلسی کے توسط سے تأسیس کیا گیا ہے اور اس شہید کا مقبرہ بھی اسی کمپلیکس میں اپنے شہید فرزند محمد عفیف کے ساتھ واقع ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سفر کے دوران حرم رضوی کے خادموں کے ساتھ مل کر شہداء چوک پر بھی تشریف لے گئے اور شہیدوں کے مزارات کی زیارت کی۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے اعلان اور حزب اللہ کی فتح کے بعد بہت سارے افراد اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں جو جنگی حالات کی وجہ سے اس جگہ سے چلےگئے تھے۔
’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے پینٹنگ
جناب ہوشمند نے بتایا کہ جنوبی بیروت میں شہداء چوک پر حرم امام رضا(ع) کے ایک خادم اور آرٹسٹ جناب سید محمد رضا مدیری نے ’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے پینٹنگ نمائش کا انعقاد کیا ،جسے لوگوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ۔
اس سفر کے دوران حوزہ علمیہ امام صادق اور سید الزہراء کمپلیکس کے سربراہ نے لبنانی عوام کی جانب سے آستان قدس رضوی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے ان کی حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے اس تلخ اور ناگوار واقعہ میں بہترین اور مقدس ترین کمانڈر کو کھویا ہے لیکن پھر بھی اس سرزمین پر ثابت قدمی سے ڈٹے ہوئے ہیں ۔
 جناب النابلسی نے کہا کہ خداوند متعال سے اسلامی جمہوریہ ایران کی دن دگنی رات چگنی ترقی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای(دام ظلہ) کی استقامت و عزت اور طول عمر کے لئے دعا گو ہیں جو ہمیشہ ہمیں اپنی عنایت اور سخاوت سے نوازتے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ آج ہم حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی خدمت میں حاضر ہونے پر فخر محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی زیارت سےہماری عزت و غرورمیں اضافہ کیا ہے  اور ان کی لبنانی عوام کے لئے دی جانے والی خدمات اور امداد کو ہم نے دیکھا ہے ۔
واضح رہے کہ حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے ضاحیہ کے علاقے میں لبنانی عوام کے درمیان متبرک تحائف اور ثقافتی پیک تقسیم کئے ۔

News Code 5242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha