ایرانی بچوں اور نوجوانوں کا لبنان اور فلسطین کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

حرم امام رضا (ع) کے صحن قدس میں علامتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے لبنان ، غزہ اور فلسطین کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

 آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ روضہ منورہ امام رضا(ع) کا صحن قدس ایسے زائر بچوں اور نوجوانوں سے بھرا ہوا تھا جو لبنان، غزہ اور فلسطین کے مظلوم بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اکھٹے ہوئے تھے ۔
اظہار یکجہتی کی یہ علامتی تقریب حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی،مہد الرضا(ع)،ادارہ تعلیم و تربیت اور امام رضا(ع) مدارس کے تعاون سے منعقد کی گئی ،جس کا مقصد آنے والی نسلوں کو امن و مزاحمت کا پیغام پہنچانا تھا۔
یہ تقریب فقط ایک ثقافتی تقریب نہیں تھی بلکہ بحران زدہ علاقوں میں ہم نسل و نوع کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کے اظہار کی ایک انسانی تحریک تھی ،ثقافتی عہدیداروں اور خاندانوں نے اس تقریب کا پرجوش خیر مقدم کیا اور سراہا،بڑے دل والے بچوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں کے ساتھ امن و دوستی کے پیغامات کی تصویر کشی کرتے ہوئے رنگین پوسٹرز بنائے ۔
بچوں کے مختلف کھیلوں اور فنکارانہ سرگرمیوں نے اس تقریب کو روح بخش اور شاداب ماحول میں تبدیل کر دیا۔
تقریب میں فنکارانہ سرگرمیوں کےس اتھ مزاحمتی بیانہ پر مشتمل ثقافتی پروگرام بھی شامل تھے جن کے ذریعہ فلسطین کی تاریخ اور بچوں کے حالات کو داستان کی صورت میں بیان کیا گیا،پروگرام کے اختتام پر قومی اور مذہبی ترانے بھی پڑھے گئے جس سے پروگرام کو مزید چار چاند لگ گئے۔
واضح رہے کہ اس علامتی تقریب میں ایران اور فلسطین کے بچوں کے درمیان اظہار یکجہتی نے دنیا کو یہ یاد دلایا کہ ظلم کے خلاف مزاحمت اور قیام کا عمل ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتا رہتا ہے اور ہر نسل عشق و محبت اور دوستی سے ایک بہتر دنیا آباد کر سکتی ہے ۔

News Code 4779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha