آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب کی تین لبنانی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب نے بچوں کو قتل کرنے والی غاصب اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین لبنانی شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ ۱۵ اپریل۲۰۲۴ بروز سوموارکو حجت الاسلام والمسلمین جناب مصطفی فقیہ اسفند یاری نےایک ایسے لبنانی خاندان سے ملاقات کی جس کی تین بیٹیاں گذشتہ چند ماہ کے دوران  لبنان میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے شہید ہو گئیں تھی۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب نے بتایا کہ بین الاقوامی دستاویزپر مبنی منصوبہ بندی کے مطابق ؛ بین الاقوامی سطح پر مزاحمتی تحریک کا ساتھ دینے کو باقاعدہ طورآستان قدس رضوی کے  ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ،نیز آستان قدس رضوی ہمیشہ سے ایثار و شہادت کا مرکز رہا ہے  اس بات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ادارہ بین الاقوامی امور کی جانب سے اس لبنانی اہلخانہ کی میزبانی کی گئی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران بین الاقوامی امور کے نائب نے شہداء کی عظمت اوربین الاقوامی سطح پر شہداء کے پاکیزہ خون کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہنے والے آپ کے دوست آپ کی جیت اور فتح کے لئے دعا گو اور آپ کی میزبانی کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین فقیہ اسفند یاری نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی جو کہ حضرت امام علی رضا(ع) کا مقدس حرم ہے اور اس مقدس مقام پر دعابہت جلد مستجاب ہوتی ہے اس لئے ہم اس نورانی و ملکوتی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ خداوند متعال  آپ کو اسلام کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں اور آپ کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔

تین شہیدوں کےا س لبنانی اہلخانہ نے اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی وضاحت کی اور حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہونے اور آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب کے ساتھ ملاقات کو اپنے زخموں کے لئے مرہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نورانی و ملکوتی بارگاہ میں حاضر ہونے کی وجہ سے صیہونیوں نے جو ان پر ظلم کئے ان میں کچھ دیرکے لئے افاقہ ہوا اوران کے دکھوں اور تکالیف میں کمی آئی ۔

News Code 4206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha