آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسویں کے موقع پر مزاحمتی محاذ کے فنکاروں کی حمایت کےلئے صوبہ خراسان اور مشہد مقدس کے چالیس فنکاروں اور آرٹسٹوں کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کے نمائشی مرکز میں اس دو روزہ آرٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس فنی تقریب میں موجود فنکارروں اور آرٹسٹوں نے مزاحمتی محاذ کے موضوع پر خطاطی،حروف نگاری،پوسٹرز کی ڈیزائننگ،پینٹنگ، عکاسی،کارٹون اور کیریکچر کی شکل میں فن پارے تخلیق کئے۔
یہ آرٹ ایونٹ’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ ان تقریبات کے تسلسل میں سے ایک ہے جنہیں ملک کے پندرہ صوبوں میں منعقد کیا گیا ہے اور مشہد مقدس میں فن و ہنر کی اس تقریب کا انعقاد مکتبِ حاج قاسم،آرٹ سینٹر،انقلاب پوسٹر موومنٹ اور آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔
اس آرٹ ایونٹ میں تخلیق کئے گئے فن پاروں کو بعد میں آرٹ ایکسپو میں نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔
آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقادکیا گیا۔
News Code 5100
آپ کا تبصرہ