مشہد مقدس
-
رضوی لائبریری میں 145 سال پرانا لیڈ پرنٹ شدہ سفرنامہ
انگریزی زبان میں 145 سال پرانا سفر نامہ (THROUGH THE PROVINCE OF KHORASSAN AND ON THE N.W.FRONTIER OF AFGHANISTAN IN 1875) جو کہ لیڈ پرنٹ شدہ ہے، اس وقت آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے مطبوعہ بک اسٹور کے سیکشن میں موجود ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقادکیا گیا۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) کو مسلمانوں کے مابین اتحاد کے محور کے طور پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے ؛انڈونیشیا کے اسلامی اداروں کے ڈائریکٹر کا بیان
انڈونیشیا کے اسلامی اداروں کے ڈائریکٹر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کو انڈونیشیا کے تصوف پر مبنی معاشرے میں شیعوں اور اہلسنت کے درمیان اتحاد کے عنصر کے طور پر متعارف کرایا جانا چاہیئے۔
-
پانی کے تناؤ کو حل کرنے اور ہموطن قیدیوں کو آزاد کرنے سے لے کر لبنان جنگ کے متاثرین کی مدد تک
آستان قدس رضوی کی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملوں اور جنگ کے ابتدائی ایّام سے ہی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یہ حکم دیا کہ سب پر فرض ہے کہ وہ لبنان اور حزب اللہ کی مدد کریں،جس پر حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نےہمیں یہ دستور دیا کہ ہم کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن میں لبنان کی مزاحمتی اور مظلوم عوام کی مددکے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔
-
سرخس اسپیشل اکنامک زون کے 50 نئے سرمایہ کاری کے پیکجز کا تعارف
سرخس اسپیشل اکنامک زون انسٹیٹیوٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’’ایران کے آزاد اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور برآمداتی صلاحیتوں‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی آٹھویں انٹرنیشنل ایکسپومیں سرخس اسپیشل زون میں سرمایہ کاری کے 50 نئے پیکجز متعارف کرائے گئے۔
-
مشہد مقدس میں میجر جنرل شہید عباس نیلفروشان کے جنازے کی تشییع
مشہد مقدس میں مؤرخہ16 اکتوبر2024 بروز بدھ کو میجر جنرل شہید عباس نیلفروشان کے جنازے کی تشییع کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی ۔
-
آستان قدس رضوی کا حرم امام رضا(ع) کے تعمیراتی منصوبوں کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر اینڈ اربن ریسرچ سینٹرنے سائنس ایسوسی ایشن آف آرکیٹیکچر اینڈاربن پلاننگ اور اسمارٹ سٹی ٹیکنالوجی کور کے تعاون سے ’’ڈیزائن اور فن تعمیر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال‘‘ کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد کیا ۔
-
آستان قدس رضوی کی میزبانی میں امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد
امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس مشہد مقدس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا (ع) میں "چاند کی بیٹیاں" کے عنوان سے بچیوں کا بڑا اجتماع
جہاں پورے ایران میں ۲۰ ہزار بچیوں کے لئے جشن تکلیف (بلوغ شرعی) کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں حرم امام رضا علیہ السلام کی کمیٹی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے شعبہ خواتین اور خاندانی امور کے مرکز کے زیر اہتمام مشہد مقدس کی ۴۲۵ بچیوں کی موجودگی میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔
-
روضہ امام رضا (ع) کی خوبصورتی و نظافت کا راز
دنیا کے گوشہ و کنار سے ہر سال کئی ملین زائرین حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری کا شرف حاصل کرتے ہیں اور اس ملکوتی بارگاہ کی گراں قدر اور بڑے پیمانے پر خدمات اور میزبانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
-
"ایک غیر ایرانی زائر" کی روضہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی روداد؛
ایک ایسی سرزمین کا راز، جہاں مردہ روح زندہ ہو جاتی ہے
ایسے لوگوں کے درمیان چلتی ہوں، جن کی امیدیں دنیا سے منقطع ہوئی ہیں اور ہاتھوں کو، گزشتہ کسی پریشانی اور شیریں واقعات سے قطع نظر، دراز کیا ہے، تاکہ فولادی پنجرے سے مست کر سکیں، یہاں تمام نفسانی اور جسمانی خواہشات کو چھوڑ کر آئے ہیں، تاکہ اپنی مردہ روح کا پتہ، ضامن آہو ( امام رضا علیہ السّلام) سے لے سکیں اور ایک اطمینان بخش ضمانت کے بعد، دوبارہ زندگی کریں اور زندہ پلٹ کر جائیں۔
-
امام رضا (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر:
امام رضا (ع) بین الاقوامی کانفرنس، نئی اسلامی تہذیب میں اہم کردار ادا کرے گی
امام رضا (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام کی تعلیمات اور معارف نئی اسلامی تہذیب تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، لہٰذا ہمیں آنحضرت کی احادیث کی گہرائی تک جا کر نظریہ قائم کرنا چاہیئے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ماہ رجب المرجب کے اعتکاف کے لئے رجسڑیشن کا آغاز
حرم امام رضا(ع) میں مقدس مقامات کے نائب انچارج نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں ماہ رجب المرجب کے اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کرانےکا آغاز ۵ دسمبر۲۰۲۳ سے ہوگا اور رواں سال میں قرعہ اندازی کے ذریعہ ۱۲۰۰ افراد کو اعتکاف کے لئے منتخب کیا جائے گا۔
-
وقف مشارکتی کیا ہے؟ / حرم امام رضا (ع) کے نام وقف کرنے کی ایک پرانی تاریخ رہی ہے
آستان قدس رضوی انڈومنٹ پروڈکٹیوٹی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے سماجی خدمات کے میدان میں وقف کے کردار اور اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وقف مشارکتی کے عنوان سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں امامؑ کے چاہنے والے تھوڑی مقدار میں ہی صحیح حرم میں وقف کرنے والوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔
-
مہمان خانہ حرم حضرت رضا (ع) کی تاریخ؛ گزشتہ ۴۳۵ سالوں سے روزانہ کھانے کا اہتمام
حرم حضرت رضا (ع) کا مہمان خانہ آٹھویں امام (ع) کی بارگاہ اقدس کے قدیم ترین مقامات میں سے ایک جانا جاتا ہے، آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، میوزیم اور دستاویزات بالخصوص تحریری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے صفوی ، افشاری اور قاجار کے دور میں کس طرح زائرین کی خدمت کی جاتی تھی۔
-
۵۰۰ سالہ پرانی دستاویزات پر مشتمل آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کی شفاہی(زبانی) تاریخ کے پروجیکٹ سے رونمائی کی تقریب
’’کتاب،کتابخوانی،اور لائبریرین‘‘ کے ۳۱ویں ہفتہ کی مناسبت سے جس کا ماٹو یا شعار’’ مستقبل پڑھا جا سکتا ہے ‘‘،آستان قدس رضوی کے ۱۸۸ویں علمی و ثقافتی منگل وار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں رضوی خزانے میں موجود’’آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کی شفاہی (زبانی) تاریخ کا تعارف کرانے کے ساتھ رونمائی کی گئی ۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ ۷۰۰ ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد
حرم حضرت امام رضا (ع) میں بچوں کی تربیت اور دیگر علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرم کے متولی کے ہاتھوں ایک ہال کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ۷۰۰ بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ زیارت اور معارف سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
-
مشہد مقدس میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بین الاقوامی شعری نشست کا انعقاد
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جہاں پورے ایران میں مختلف فنی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں مشہد کے فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) میں’’طوفان واژہ ھا‘‘(لفظوں کا طوفان) کے عنوان سے عظیم الشان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کی رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات
یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین طالقانی نے مشہد مقدس میں رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
آستانہ رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ کی عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات
مشہد مقدس میں آستانہ رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات کی ہے۔
-
ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی سطح پر موکب لگانے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوشوں سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہ صفر کے آخری عشرے کے دوران بین الاقوامی سطح پر موکب لگانے والوں کو جن کا تعلق عراق،ماڈاگاسکر اور پاکستان سے تھا اعزاز سے نوازا گیا۔
-
ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کو (آرام جان ھا) یعنی دلوں کے سکوں کے عنوان سے منایا جائے گا
امام رضا علیہ السّلام کا تمام انسانوں کیلئے انیس النفوس ہونے کے عنوان سے، ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کو آرام جان ھا کے شعار کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
دنیا بھر سے حضرت رضا کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کے سفر کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں
آستان قدس رضوی کے متولی نے وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ دنیا بھر سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کے سفر کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں.
-
حرم امام رضا (ع) کے متولی کا زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور
آستان قدس رضوی (ع) کے متولی نے حکومتی اداروں کا حرم کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صفر کے آخری عشرے میں آنے والے زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے پوری توانائی کے ساتھ میدان میں آئیں۔