مشہد مقدس میں میجر جنرل شہید عباس نیلفروشان  کے جنازے کی  تشییع

مشہد مقدس میں مؤرخہ16 اکتوبر2024 بروز بدھ کو میجر جنرل شہید عباس نیلفروشان کے جنازے کی تشییع کی گئی جس میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جنرل کمانڈر شہید نیلفروشان کے جسد خاکی کی تشییع  میں مشہد مقدس کے دانش چوک سے حرم امام رضا(ع) تک زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت کی  ،حرم امام رضا علیہ السلام میں اس بلند مرتبہ شہیدکے جسد کو حرم کا طواف دینے کے بعد ایران کے شہر اصفہان منتقل کردیا گيا  جہاں پر مؤرخہ 17 اکتوبر بروز جمعرات کو شہید کے پیکر مطہر کو سپرد خاک کیا جائے گا۔  
واضح رہے کہ میجر جنرل شہید عباس نیلفروشان ایران کی سپاہ پاسداران کے فوجی مشیر تھے جنہیں مؤرخہ 28 ستمبر2024  کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں غاصب صیہونی حکومت نے ایک فضائی حملہ کر کے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

News Code 4888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha