آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب محمد رضا رجبی مقدم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ان پیکجز میں انڈسٹری،زراعت،نقل وحمل، سیاحت، لاجسٹکس اور خدمات وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ان 50 نئے پیکجز کی تقریب رونمائي میں گذشتہ سال کے 80پیکجز بھی شامل ہیں یوں مجموعی طور پر اس وقت خطے میں سرمایہ کاری کے 130 پیکجز موجود ہیں۔
سرخس اسپیشل اکنامک زون انسٹیٹیوٹ کے سی ای او نے اس بین الاقوامی ایکسپو کو سرمایہ کار کمپنیوں،سرمایہ کاروں اور اقتصادی میدان میں فعال افراد کو اس اسپیشل زون کی صلاحیتوں اور فوائد سے روشناس کرانے کا ایک بہترین موقع قرار دیا ۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کرنےو الی کمپنیاں اور اقتصادی شعبوں میں فعال افراد اس ایکسپو میں شرکت کر کے اس اسپیشل زون میں سرمایہ کاری کے پیکجز سے آگاہ ہونے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کی مختلف سہولیات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ’’ایران کے آزاد اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور برآمداتی صلاحیتوں‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی آٹھویں انٹرنیشنل ایکسپو رواں سال میں 22 اکتوبر2024 سے 25 اکتوبر تک مشہد مقدس کے انٹرنیشل ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔
سرخس اسپیشل اکنامک زون انسٹیٹیوٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’’ایران کے آزاد اور خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور برآمداتی صلاحیتوں‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی آٹھویں انٹرنیشنل ایکسپومیں سرخس اسپیشل زون میں سرمایہ کاری کے 50 نئے پیکجز متعارف کرائے گئے۔
News Code 4928
آپ کا تبصرہ