وقف سے متعلق تجربات کے تبادلے کے لئے آستان قدس رضوی کا وفد حرمِ شاہ عبد العظیم   روانہ

مقدس مقامات کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور تجربات کے تبادلے کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورنےموقوفات پر نگرانی کرنے والے ادارے کے تعاون سے اپنے عہدیداروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جس میں موقوفات یا وقف کی املاک پر نگرانی کرنے والے ادارہ کے سربراہ اور موقوفات کی حفاظت کرنے والے ادارہ کےسربراہ بھی شامل ہیں اور اس ٹیم کو آستان مقدس شاہ عبد العظیم حسنی(ع) روانہ کیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس اقدام کا بنیادی مقصد وقف کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینا ، واقفین کی نیت اور شرائط کا تجزیہ کرنا، دستاویزات کو بہتر بنانا،وقف کے ریکارڈز کو اکھٹا کرنے اور تیار کرنےمیں ضروری رہنمائی فراہم کرنا، دستاویزات کی تیاری، تنظیم اور دستاویزی کاری کے عمل کا بغور جائزہ لینا، سیمپل فائلز اور وقفی دستاویزات کا وزٹ کرنا اور وقف کے حقوق کے تحفظ کے لئے رپورٹس اور ضمائم تیار کرنے میں ضروری تجاویز پیش کرنا ہے ۔ 
اس دورے میں وقف کے انتظامی عمل کو بہتر بنانے اور اس شعبے میں کارکردگی بڑھانے کے مقصد سےمتعدد نشستیں بھی منعقد کی گئیں۔ 
ان نشستوں میں آستان قدس رضوی کے نمائندوں کو آستان مقدس شاہ عبد العظیم حسنی(ع) کی وقف سے متعلق دستاویزات کی شناخت اور تحقیق کے عملی اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور اس کے علاوہ دونوں مقدس آستانوں کے مابین تجربات اور معلومات کے تبادلے کی اہمیت اور ایک خصوصی کمیٹی بنانے پر زور دیا گیا جو تجربات کے تبادلے اور معلومات فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ 
آستان قدس رضوی  کی جانب سے  بھیجے گئے وفد نے لائبریری، میوزیم، موقوفات اور قانونی شعبے جیسے مختلف شعبوں کے اراکین کے ساتھ نشستیں منعقد کیں اوران کے اقدامات اورکاموں سے متعلق پیش رفت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ 
ان   نشستوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا ، اس کے علاوہ وقف ناموں یا ان کی کاپیوں، صلح ناموں اور اجارہ ناموں کے مختلف نمونے،وقف پر عمل درآمد سے حاصل ہونے والی رقوم اور آمدنی کے اخراجات سے متعلق دستاویزات اورمالی اور آمدنی کے گوشواروں  کے کتابچوں کے استعمال کے طریقہ کار کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ 

News Code 6638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha