حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت کے موقع پر مشہد الرضا(ع) کی بچیوں کی جانب سے جشن کا انعقاد

ولادتِ با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر امام رضا(ع) کے شہر مشہد مقدس کی بچیوں نے حرم رضوی میں امام رضا(ع) کی خواہر گرامی کی ولادت کا جشن منایا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یوم ولادت حضرت معصومہ(س) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں خوشیوں کا سماں تھا ، اس دن اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد حرم امام رضا(ع) مشرف ہوئی تاکہ امام رضا(ع) کو ان کی خواہر حضرت معصومہ کی ولادت پر مبارک باد پیش کر سکیں۔
زائرین کے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے،رنگ برنگی جھنڈیاں اور سبز پرچم کے ساتھ حرم کی جگمگاتی لائیٹنگ سے ہر زائر کا چہرہ جگمگا رہا تھا۔
مشہد مقدس کے شہداء چوک سے بچیوں نے حرم امام رضا(ع) تک ریلی نکالی ان کے ہاتھوں میں سفید پھولوں کی ٹہنیاں تھی ، حرم امام رضا(ع) پہنچنے پر سب بچیوں نے ان پھولوں کو امام علیہ السلام کی نورانی بارگاہ پر نچھاور کیا۔
 ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم ولادت حضرت معصومہ کے موقع پر حرم رضوی کے رواق امام خمینی(رہ) میں بچیوں نے جشن منایا اور امام رضا(ع) کی بارگاہ میں پھول نچھاور کئے ۔
اس جشن کے موقع پر بچیوں نے ’’لبیک یا فاطمہ معصومہ(س)‘‘ کے نعرے لگائے ۔
جشن کا اس خصوصی پروگرام کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد’’منہاج‘‘ گروپ نے تواشیح پڑھی ، پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے اسلامک اسکالر محترمہ ڈاکٹر مرضیہ عزتی وظیفہ خوا نے حضرت معصومہ کی سیرت و طرز عمل پر خطاب فرمایا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بیٹیاں بہشت کا حصہ ہیں اور خدا کی جانب سے ہمیں امانت کے طور پر دی گئی ہیں اس لئے والدین کو چاہئے کہ ان کی بہترین تربیت کریں۔
انہوں نے خواتین کے بارے میں مغرب کے مادیت پسندانہ نظریات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے مغربی دنیا میں خواتین کو غلام بنایا جا رہا ہے جب کہ اسلام میں خواتین کے لئے ایک خاص مقام ہے ۔
واضح رہے کہ اس تقریب کے دوران ایران کے شہر بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر لگنے والی آگ میں وفات پانے والے افراد کی یاد میں دعای مغفرت کی گئی اور ان بچیوں کے لئے جن کے باپ اس حادثے میں انتقال کرگئے ان کے لئے خصوصی طور پر دعا مانگی گئی کہ خدا انہیں صبر عطا فرمائے۔

News Code 6249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha