مشہد الرضا(ع) میں    آنے والے غیرملکی  زائرین کی تعداد اورسہولیات میں اضافہ پر تاکید

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ کہ آستان قدس رضوی کی میزبانی میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرملکی زائرین کی تعداد اور سہولیات میں اضافے پر زور دیا گیا۔

حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفندیاری نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ آستان قدس رضوی کی میزبانی اور وزارت خارجہ کی سرپرستی میں امام رضا(ع) ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس معنقد ہوا جس میں صوبائی محکمہ سیاحت ،گورنر آفس،مشہد میونسپلٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔
 انہوں نے  کہا کہ سالانہ پچیس لاکھ سے زائد غیرملکی زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں جن میں عرب زبان زائرین کے بعد سب سے زیادہ تعداد اردو زبان زائرین کی ہے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ  نے ان غیرملکی زائرین کی زیارت کو آسان بنانے کے حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی زائرین کے لئے مشہد مقدس کے سفر کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ غیرملکی زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ مشہد مقدس میں غیرملکی زائرین کاآنا ثقافتی اور اقتصادی لحاظ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اس کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کسی خاص گروپ یا قبیلے سے تعلق نہیں رکھتا۔
مشہد مقدس میں علاقائی نشستوں کے انعقاد کی ضرورت
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ  نے  اپنی گفتگو کے دوران مشہد مقدس میں علاقائی نشستوں کے انعقاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کی بناپر    شہر مشہد مقدس میں پائے جانے والے مواقع کی وجہ سے علاقائی نشستوں اور اجلاسوں کے انعقاد کے لئے میزبانی کے فرائض انجام دے سکتے ہیں جیسے اکو کا اجلاس جو کہ پہلی بار  دارالحکومت تہران سے ہٹ کر مشہد مقدس میں منعقد ہوا۔
امام رضا(ع) وورکنگ گروپ میں زائرین بھیجنے والے پندرہ ممالک کے سفیروں کے اجلاس منعقد کرنے پر بھی تاکید کی گئ۔
اختتام پر حجت الاسلام فقیہ اسفندیاری نے مشہد مقدس میں غیرملکی زائرین کے اضافے سے متعلق امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) ورکنگ گروپ ان غیرملکی زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے جس سے ان غیرملکی زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

News Code 5737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha