حرم امام رضا(ع) میں شہدائے مزاحمت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

لبنان کے شہر بیروت میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے مقدس اجساد کی تدفین کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں شہدائے مزاحمت کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ خصوصی تقریب مؤرخہ23 فروری2025 بروز اتوار کوحرم امام رضا(ع) میں منعقد ہوئی جس میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
بوقت عصر شہدائےمزاحمت کے سوگواروں اور عزاداروں نے مشہد مقدس کے بسیج چوک سے حرم امام رضا(ع) کی طرف پیدل مارچ کیا،حرم امام رضا(ع) میں داخل ہونے کے بعد سب رواق امام خمینیؒ میں اکھٹے ہوئے جہاں پر انہوں نے عظیم مجاہدین شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے علامتی تشیع جنازہ میں شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز قرآئت قرآن سے ہواجس کے بعد قدس کے موضوع پر ترانہ پڑھا گیا۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کےپیغام کو پڑھا گیا جس کے بعد جناب حسن شالبافان نےاپنے خطاب میں  مزاحمتی محاذ خصوصاً سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی بہادری و شجاعت کا ذکر کیا، زائرین و مجاورین نے ایران، فلسطین اور حزب اللہ کے پرچموں کو ہوا میں لہراتے ہوئے ’’ھیھات منا الذلۃ‘‘،’’لبیک یا حسین(ع)‘‘ اور’’مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل ‘‘ کے نعرے لگائے ۔
واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر ’’نصر من اللہ و فتح قریب‘‘ کا سبز پرچم نصب کیا گیا اورصحن آزادی کے ایوار پر شہدائے مزاحمت، سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر آویزاں کر کے لبنان کی مزاحمتی عوام کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔

News Code 5830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha