آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی معیاروں اور جدید سہولیات پر مشتمل امام رضا(ع) اسٹیڈیم کی تعمیر ان افراد کے لئے منہ بولتا ثبوت ہے جو ایرانی ماہرین کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔
اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں کھیلوں کے میداں میں نمایاں ترقی سامنے آئی ہے , 2016 میں کھلنے والے یہ اسٹیڈیم اس ترقی اور پیشرفت کی واضح مثال ہے ۔
25ہزار افراد کی گنجائش،جدید ڈیزائن اور بین الاقوامی معیاروں پر مشتمل یہ اسٹیڈیم ملک کے چند ان اعلیٰ سطح کے اسٹیڈیمز میں سے ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
انقلاب اسلامی سے پہلے ملک کے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ آزادی اسٹیڈیم جیسے چند ایک پرانے اسٹیڈیمز تک محدود تھا لیکن انقلاب کے بعد اصفہان میں نقش جہاں اسٹیڈیم،تبریز میں یادگار امام اورخراسان رضوی میں امام رضا(ع) اسٹیڈیم سمیت متعدد منصوبوں نے یہ واضح کر دیا کہ ملک میں جدید اور معیاری اسٹیڈیمز کی تعمیر کی صلاحیت موجود ہے ۔
امام رضا(ع) اسٹیڈیم میں پائی جانے والی منفرد سہولیات
جدید چھت،خصوصی لائیٹنگ اور معیاری ایتھلیٹکس ٹریک جیسی سہولیات کے ساتھ یہ اسٹیڈیم نہ صرف فٹ بال اسٹیڈیم ہے بلکہ بہت سارے کھیلوں کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ جس کی وجہ سےاس اسٹیڈیم کو خطے کے بہترین اسٹیڈیم میں سے قراردیا جاتا ہے ۔
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ جناب امیر قلعہ نویی نے رواں سال میں اس اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس جگہ پر ہر حوالے سے سے سہولیات موجود ہیں مشہد مقدس میں رہائش اور ہوٹلنگ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے ،بہت اچھا اسٹیڈیم بھی ہے اور فلائیٹس کے حوالے سے بھی کوئی مشکل نہیں ہے ‘‘۔
امام رضا(ع) اسٹیڈیم کے افتتاح سے اب تک کھیلوں کے بڑے بڑے ایونٹس کا انعقاد اس اسٹیڈیم میں کیا جا چکاہے ،ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کا2022 کے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کا انعقاد بھی ہزاروں شائقین کی موجودگی میں اس اسٹیڈیم میں کیا گیااورکھلاڑیوں اور ماہرین نے اس اسٹیڈیم کی تعریف کی۔
ان تمام تفصیلات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ امام رضا(ع) اسٹیڈیم ایک منفرد اور بے مثال اسٹیڈیم ہے جس میں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کے لئے وزارت کھیل اور حکام کی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ اسے خطے میں کھیل اور ثقافت کا مرکز بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ امام رضا(ع) اسٹیڈیم فقط کھیلوں کا مرکز نہیں ہے بلکہ اسلامی انقلاب کے بعد تعمیراتی اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع و ترقی کا عکاس ہے ۔
امام رضا(ع) اسٹیڈیم ملک کے اعلیٰ ترین اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے جس نے انقلاب اسلامی کے بعد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
News Code 5561
آپ کا تبصرہ