عراقی وزیر کھیل مشہد مقدس پہنچ گئے

عراقی وزیر کھیل جناب احمد محمد حسین قاسم المبرقع چوتھےبین الاقوامی امام رضا(ع) کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے مشہد مقدس پہنچ گئے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عراق کے وزیر کھیل نے بروز جمعرات حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کے بعد خراسان رضوی کے ایتھلیٹکس کھیلوں کے بورڈ کے ڈائریکٹر اور رضوی میوزیم کے سربراہان کے ہمراہ میوزیم کا وزٹ کیا، اس وفد نے شبِ جمعہ امام رضا(ع) کے متبرک دسترخوان پر کھانا بھی تناول فرمایا۔
واضح رہے کہ امام رضا(ع) کپ کےچوتھے بین الاقوامی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے بروز جمعہ اور ہفتہ کو منعقد کئے جائیں گے جن میں ایتھلیٹکس کے 145 مرد کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں سے45 کھلاڑی ایرانی اور80 کھلاڑی غیرملکی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹراور خراسان رضوی کی ایتھلیٹکس کمیٹی کے سربراہ جناب رضا امین زادہ نے بتایا کہ جمعہ کے دن بووقت عصر چار بجے ایران کے25 تجربہ کار اور ماہرصحن جمہوری میں امام رضا(ع) کی بارگاہ میں عقیدت کا اظہار کرنے کے بعد آیت اللہ واعظ طبسی روڈ سے امام رضا(ع) اسٹیڈیم کی جانب پیدل چلے۔
قابل توجہ ہے کہ امام رضا(ع) اسٹیڈیم جو مغربی ایشیاء کا مجہز ترین اسٹیڈیم ہے اور اس میں 25 ہزار نشستیں پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ اس کے تارتان پیسٹ پر ایتھلیٹکس کے مختلف کھیلوں کے لئے 8 لائنز موجود ہیں۔
عراقی وزیر کھیل جناب احمد محمد حسین قاسم المبرقع دونوں ممالک کے مابین کھیلوں کے مشترکہ مذاکرات کے لئے ایران تشریف لائے تھے اس دوران انہوں نے مشہد میں تعینات عراقی کونسلر کے ہمراہ دو گھنٹے تک امام رضا(ع) اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران آستان قدس رضوی کے فزیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے سربراہ کے ساتھ ایک نشست بھی منعقد ہوئی جس میں عراقی وزیر کھیل کو ایران کے ہینڈی کرافٹ کا ایک قیمتی پینٹنگ بورڈ اور اس انسٹیٹیوٹ کا خصوصی نشان ہدیہ کے طور پر پیش کیا،عراقی وزیر کھیل جناب احمد محمد حسین قاسم المبرقع نے بھی عراق کی وزارت کھیل کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔
عراقی وزیر کھیل نے اسٹیڈیم کے وزٹ کے دوران مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور اس اسٹیڈیم میں پائے جانی والی سہولیات کو سراہا۔
جناب احمد محمد حسین قاسم المبرقع نے بتایا کہ میرے اس سفر کا مقصد کھیلوں کے حوالے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مذاکرات تھے جو کامیابی سے طے پائے ہیں ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سفر کے دوران امام رضا(ع) کی زیارت سے بھی مشرف ہوا ہوں اور حرم امام رضا(ع) کے میوزیم کا بھی وزٹ کیا ہے ۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ اس قرار داد اور دو طرفہ مذاکرات سے دونون ممالک کے مابین کھیلوں کو فروغ ملے گا۔

News Code 6192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha