قومی منصوبہ ’’مجھے قرآن سےمحبت ہے‘‘ میں 33 ممالک کے افراد کی شرکت

آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ قومی منصوبہ’’مجھے قرآن سے محبت ہے ‘‘ میں ملک بھر کے درخواست گزاروں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی قرآن سے محبت کرنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے جس کی وجہ سے 33 ممالک کے لوگوں نے اس قومی منصوبہ میں حصہ لیا ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے خصوصی پروگرام’’راہ روشن‘‘اور قومی منصوبہ’’مجھے قرآن سے محبت ہے‘‘ کی قرعہ اندازی کے گیارہویں مرحلے انعقاد کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تین سال پہلے مقدس مقامات اور مزارات کے تعاون سے شروع ہوا اور اس وقت تک اس منصوبہ میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا ہے ۔
اس کے علاوہ اس منصوبہ کے تحت 35 ہزار افراد نے تلاوت،رواں خوانی،تجوید الصلاۃ ،مفاہیم قرآن اور حفظ کی دس ہزار سے زائد کلاسز میں شرکت کی اوراٹھارہ ہزار افراد کو ان تربیتی کلاسز میں شرکت کی سند دی گئی۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ہر سال مختلف قومی و مذہبی مناسبتوں پر اس منصوبہ میں شرکت کرنے والے افراد کے مابین قرعہ اندازی ہوتی ہے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس دوران گیارہ قرعہ اندازیاں انجام دی گئیں جن میں گیارہ افراد کو چودہ میلین تومان کا خصوصی تحفہ دیا گیا اور165 افراد کو مشہد مقدس کے سفر کے اخراجات دیئے گئے تاکہ وہ امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔
حجت الاسلام میریان نے بتایا کہ اس منصوبہ میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور آٹھ سال سے اوپر کے تمام افراد قرآن کریم کے مختلف کورسز میں شرکت کر سکتے ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کو حفظ کرنے کے سسلسلے میں صارفین آنلائن مستفید ہوتے ہیں، اس کے لئے پندرہ افراد پر مشتمل آنلائن کلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے اورورچوئل کلاسزز کے ذریعہ طلباء ٹیچر سے اسپورٹ لیتے رہتے ہیں اور کلاسزز کے انعقاد پر انہیں کورس مکمل ہونے کا سڑٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
حجت الاسلام میریان نے بتایا کہ آستان مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی پر عربی زبان میں اس منصوبے کے تحت قرآنی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا، اس منصوبے کے لئے نصاب تیار کر کے مرتب کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اس کے دومراحل طے کئے جائیں گے ۔
قرعہ انداز کے اس مرحلے میں جو کہ حرم امام رضا(ع) میں منعقد ہوا اور قرآن چینل اور معارف چینل سے براہ راست نشر کیا گیا،پندرہ منتخب افراد کا تعارف کرایا گیا۔
اس قرعہ اندازی میں چودہ میلین تومان کا جسے انعام دیا گیا وہ جناب عرفان خالداری ایورواری تھے اورجناب امیر رضا بغدادی علی پور، مہدی عماری خراجی، ابوالفضل میثمی، مرتضی اخگر اندوز، محمد جواد شجاع، مہدی مجیدی و خانم فاطمہ اسماعیلی، محترمہ ناہید رحیمی، محترمہ مطہرہ خسروی، محترمہ ریحانہ غلامی باغچہ، محترمہ سمیہ رحمیی، محترمہ محتاب ملا، محترمہ حمیرا فرخی نوبہاری اور محترمہ زہرا سادات پرستہ زاد کو ایک ایک میلین تومان کا انعقاد دیا گیا۔

News Code 5401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha