صیہونی رجیم کی جارحیت سے شہید ہونے والے 13 شہداء کی حرم امام رضا(ع) میں نماز جنازہ اور الوداعی تقریب

منحوس ،جعلی اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں سے شہید ہونے والے 13 شہداء کے الوداعی مراسم حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقد کئے گئے جن میں زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ نماز مغربین کے بعد حرم امام رضا علیہ السلام میں نادر مناظر دیکھنے میں آئے جس وقت شہداء کے پاک و مطہر اجسادِ خاکی کو زائرین کے درمیان رکھا گیا محفل میں خاص روحانی کیفیت تھی ،زائرین و مجاورین کے جذبات دیدنی تھے ،نہ فقط مشہد مقدس بلکہ پورے ایرانِ اسلامی کی شہید پرور عوام کی عقیدت ایک بار پھر دنیا پر واضح ہو گئی ہے ۔ 
اس الوداعی تقریب کے دوران باربار ’’حسین حسین شعار ماست، شہادت افتخار ماست‘‘(ہمارا نعرہ حسین حسین ہے ،ہمارا اعزاز شہادت ہے) کے نعرے لگائے جا رہے تھے ، اس کے علاوہ  زائرین و مجاورین نے ’’یاابالفضل علمدار،خامنہ ای نگھدار‘‘ اور’’ای رہبر آزادہ، آمادہ ایم آمادہ ‘‘ کے نعرے بھی لگائے ، یہ سب نعرے 12 دنوں کا معرکہ فتح کرنے پر عوام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قدر دانی  کے لئے لگائے جارہے تھے۔ 
اس کے علاوہ ’’مردہ باد امریکہ‘‘، ’’مردہ باد اسرائیل‘‘ اور’’مردہ باد منافق‘‘ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی اور زائرین و مجاورین نے مل کر یہ نعرے لگائے ۔ 
شہید ہونے والے جرنیلوں میں شہید محمد کاظمی، شہید مرتضیٰ بخشی، شہید سید محسن کاظمی، شہید رضا براتی، شہید مہدی نظری، شہید مجتبیٰ عرفانیان، شہید مصطفی جعفری، شہید امیر حسین مزینی، شہید ڈاکٹر ہاشمی شہید مصطفوی، شہید حسن احمد ، شہید طاہری اور شہید زہراءنظری شامل تھیں جن  کی اجتماعی نماز جناز مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ احمد علم الہدیٰ کی امامت میں ادا کی گئی۔ 
نماز جنازہ کے بعد نعرے لگائے گئے ، زیارت امین اللہ پڑھی گئی اور ذاکر اہلبیت حاج جعفر ملائکہ نے اہلبیت(ع) کے مصائب اور مرثیے پڑھے۔ 
وداع کے موقع پر ہر آنکھ شہداء پر اشکبار تھی ،زائرین و مجاورین شہدائے کربلا کو یاد کر کے رو رہے تھے ، لبوں پر ’’غریب حسین(ع)‘‘ اور ’’لبیک یا حسینؑ‘‘ کی آواز بلند تھی۔ 
الوداعی تقریب کے اختتام پر دعائے ’’اللھم عجل لولیک الفرج‘‘ پڑھی گئی اوراسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت اور اسرائیل و امریکہ کے ظلم سے نجات کی دعا مانگی گئی ۔
واضح رہے کہ شہداء کی تشیع جناز مؤرخہ 27 جون2025 بروز جمعہ کو انجام پائی۔ 

News Code 6718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha