اربعین حسینیؑ پرموکب لگانے والے 70 عراقی موکب داروں کو حرم امام رضا(ع) میں خراج تحسین پیش کیا گیا

عراق کے صوبہ دیالہ سے تعلق رکھنے والے 70 موکب داروں نے روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی اوران کے لئے ترتیب دیئے گئے ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی ،اس دوران آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکی موجودگی میں انہیں متبرک تحائف سے نوازا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ صوبہ کرمانشاہ کے خادمینِ اربعین حسینی کی عوامی کونسل اوررضوی سروس سینٹرز کے سیکرٹریٹ کی کاوشوں سے عراق کے 70 موکب داران حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور مؤرخہ 11 دسمبر2024 بروز بدھ کو آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
صوبہ کرمانشاہ کے رضوی سروس سینٹرز کے ڈائریکٹراور عراقی موکب داروں کے کاروان کے سربراہ نے اس ثقافتی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراق کے صوبہ دیالی کے مختلف شہروں بشمول منظریہ،خانقین،سعدیہ،شہربان،بعقوبہ،مندلی،خمرین،بلد روز اور جدیدۃ الشط کے 70 موکب داران آستان قدس رضوی اور صوبہ کرمانشاہ کے گورنری آفس کے تعاون سے ایران تشریف لائے ،ان 70 موکب داران کے لئے پہلاپروگرام  ایران کے شہر کرمانشاہ میں منعقد کیا گیا جس میں صوبہ کرمانشاہ میں تعینات ولی فقیہ کے نمائندے اور صوبائی گورنر نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ کرمانشاہ سے سیدھے قم تشریف لائے جہاں پر زیارت حرم حضرت معصومہ(س) میں حاضری دینے کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ محمدی عراقی کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ساتھ میں تحائف بھی دیئے گئے ۔
جناب امامیان نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عراقی موکب داران قم سے مشہد مقدس تشریف لائے اورحرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوئے ، اس دوران ان کے لئے زائر سرای رضوی میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب محمد حسین استاد آقا نے اس پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی کا موضوع آج ایک بین الاقوامی صورت اختیار کر چکا ہے اور امید کرتے ہیں کہ ہرسال تمام امت مسلمہ کی موجودگی میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہو۔
انہوں نے عراقی موکب داروں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ روضہ منورہ امام رضا(ع) کے مہمان ہیں اور جیسا کہ جانتے ہیں کہ حرم امام رضا (ع) اہلبیت(ع) کے ماننے والوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے آج دس لاکھ مربع میٹررقبے سے تجاوز کر چکا ہے اور سالانہ اڑھائی کروڑ ایرانی زائرین اور پچاس لاکھ غیرملکی زائرین حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ۔
پروگرام کے اختتام پرکرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب محمد حسین استاد آقا نے عراقی موکب داروں کو متبرک تحائف سے نوازا۔

News Code 5330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha