یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین طالقانی نے مشہد مقدس میں رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نےچہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے پر عراقی قوم اور عراق میں واقع مزارات کی انتظامیہ کے علاوہ حکومتِ عراق کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے اور اربعین حسینی کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا.
عشرہ کرامت کے موقع پرحرم امام رضا علیہ السلام میں محافل میلاد ، خصوصی عوامی جشن اور متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
اس کے علاوہ ان ایّام میں مذہبی و ثقافتی منصوبوں کا افتتاح اورغیرملکی زائرین کے لئے مختلف تقریبات بھی خاص طور پر منعقد کی جائيں گي
تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر نے بتایا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی کی جانب سے انجامدیئے گئے اہم اقدامات میں ہیلتھ خدمات میں پہلا درجہ حاصل کرنا،علاج و معالجہ کے لئے بحالی صحت کے مضامین میں مستقل ہونا اور عراق کی سطبین یونیورسٹی میں طبی بحالی کے پانچ نئے مضامین کا آغاز کرنا شامل ہیں۔
رضوی فوڈ انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وسطی ایشیائی ممالک کو رضوی فوڈ مصنوعات برآمد کرنے والی منڈیوں میں توسیع کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۲۲ میں رضوی فوڈ مصنوعات پانچ ممالک کو برآمد کی گئیں۔