حرم امام حسین(ع) کے پرچم کی تبدیلی کے مراسم میں حرم امام رضا(ع) کے نائب متولی کی خصوصی شرکت

محرم الحرام کے آغاز پرحرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی حرم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی تبدیلی کے مراسم میں شرکت کے لئے کربلا تشریف لے گئے۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ماہ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی حرم امام حسین علیہ السلام کے گنبد مطہر پر نصب سرخ پرچم کو اتار کر سیاہ پرچم نصب کرنے کے مراسم منعقد کئے گئے ۔
یہ مراسم حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ بین الاقوامی امور اور حرم امام حسین علیہ السلام کے باہمی تعاون سے منعقد کئے گئے جن میں حرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی سمیت اہلبیت(ع) کے ہزاروں چاہنے والوں نے شرکت فرمائی۔
عراق کے شیعی دیوان وقف کے سربراہ،حرم امام حسین(ع) کے شرعی متولی،علمائے کرام،قبیلوں کے سردار اور عراق کے شیوخ و بزرگان جملہ ایسے افراد تھے جنہوں نے اس مراسم میں شریک ہوکر سید الشہداء کی بارگاہ اقدس میں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

News Code 4662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha