حرم امام رضاؑ ای سی او(ECO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا میزبان

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بتایا کہ مؤرخہ 2 اور3 دسمبر2024 کو ECO یعنی اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشنکےرکن ممالک کے وزرائے خارجہ حرم امام رضا علیہ السلام کے مہمان ہوں گے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب مصطفیٰ فیضی نے بتایا کہ ECO کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے اس دورے کے دوران حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی کے میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے قلمی نسخوں والے خزانے کا بھی وزٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ مشہد مقدس میں ECO کے رکن ممالک کےدو روزہ  28 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے غیرملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح ترکی اور آذربائیجان کے دو وفد مشہد مقدس کے شہید ہاشمی نژاد ائیر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں اور قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ بھی آج شام تک مشہد پہنچ جائیں گے۔
قابل توجہ ہے کہ ECO جو کہ ایک بین الاقوامی آرگنائزیشن ہے اوراس کا قیام 1985 میں ایشیائی خطے میں اقتصادی تعاون کو انجام دینے کے لئے عمل میں لایا گیا،اس آرگنائزیشن کے دس رکن ممالک میں افغانستان، آذربائیجان، ایران، قازقستان،قرقیزستان،پاکستان،تاجکستان،ترکمنستان،ترکی اور ازبکستان شامل ہیں۔

News Code 5222

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha