خورشیدِ امامت کے جوار میں؛ آیت اللہ واعظ طبسی روڈ پرموکب لگانے والے غیرملکی موکب داروں کی داستان

میلاد امام رضا(ع) کے ان پرمسرت اور بابرکت ایّام کے دوران مشہد الرضا نور میں ڈوبا ہوا ہے ایران اور دنیا بھر میں آٹھویں خورشید امامت کی ولادت کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں،حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع آیت اللہ طبسی روڈ پر خدمت کے دلکش مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس سال ایک بار پھر سے مشہد الرضا(ع) عشرہ کرامت کے ایّام میں عالمی یکجہتی اور خدمت کا مظہربن گیا ہے یہ وہ شہر ہے جس کی دیواروں سے مہمان نوازی کی خوشبو آتی ہے وہ شہر جہاں آسمان کی طرف پرواز کا راستہ ہے ۔
حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں سے امام روؤف کے خادمین کی کوششوں سے لگائے جانے والے موکبوں نے رضوی مہمان نوازی کو ایک نیا رنگ دیا ہے ، ان خدمتگزار موکبوں کے درمیان عراق، ترکی اور شام کے موکب بھی دکھائی دیتے ہیں۔
 عراق کے شہر نجف سے تعلق رکھنے والے جناب حاج ناظرجو کہ خادم اہلبیت(ع) ہیں اورامام رضا(ع) کی ولادت اور شہادت کے ایّام میں ہمیشہ بارگاہ رضوی کے مہمان ہوتے ہیں کہتے ہیں کہ پہلی بار کسی دوست کے ساتھ حرم کے چائے خانہ پر آیا تھا اور پہلی بار خدمت انجام دی تھی اس وقت میں نے امام رضا(ع) کے لطف و کرم کو اپنے پورے وجود سے محسوس کیا تھا اس دن سے آج تک جب بھی آتا ہوں حضرت امام علی رضا(ع) کا خاص لطف و کرم شامل حال ہوتا ہے ، اب چند سالوں سے حرم امام رضا(ع) کے چائے خانے میں بھی خدمت کرتا ہوں اور حرم کے اطراف میں موکب بھی لگاتا ہوں۔
وہ ایران میں دی جانے والی خدمات کو بے مثال جانتے ہوئے کہتا ہے یہاں پرہر چیز خاص نظم اور احترام کے ساتھ انجام دی جاتی ہے خاص طور پر حفظان صحت کے مسائل کا بخوبی انتظام کیا جاتا ہے ، ہم سب ظہور کے لئے دعا گو ہیں اور یہی وہ واحد پیغام ہے جو ہم تمام ایرانی زائرین کو دینا چاہتے ہیں’’التماس دعائے فرج‘‘۔
ان کے موکب کے ساتھ چند دیگر ممالک کے موکبوں پر بھی زائرین کی پذیرائی بہترین انداز میں جاری ہے ۔

News Code 6375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha