آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ نے عتبہ نیوز کے رپورٹر سے گفتگو کے دوران اس دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم مراکز کے ساتھ آستان قدس رضوی کی یونیورسٹیوں اور فعّال مراکز کی ہم آہنگی پیدا کرنے کے سلسلے میں عراق میں تعینات ایران کے ثقافتی ترجمان کو مدعو کیا گیا تاکہ بین الاقوامی سطح پر دی جانے والی سرگرمیوں کو مؤثر بنایا جا سکے ،اسی مقصد کے تحت عراق میں ایران کے ثقافتی ترجمان نے مشہد مقدس کا دورہ کیا اور اس دوران عراق کے ساتھ آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کے حوالے سے روابط بڑھانے کے سلسلے میں بریفنگ دی گئی۔
حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس دورہ کے دوران عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان حجت الاسلام والمسلمین اباذری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے علمی مشیر جناب ڈاکٹر نجفی کے ہمراہ مشہد مقدس کا دورہ کیا اور علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی ،امام رضا(ع) یونیورسٹی اور رضوی ہاسپٹل میں میں طے شدہ پروگرامزمیں شرکت کی اور اس دوران انہیں ان مراکز کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا ۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے بین الاقوامی سطح پر فعّال کارکنان کی موجودگی میں منعقد کئے جانے والے پروگرام کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے غیرملکی طلباء کو یونیورسٹی میں راغب کرنے اور اس سلسلے میں باقاعدہ قانونی اجازت لینے کی شرائط بیان کیں اس کے علاوہ طلباء کو راغب کرنے کے لئے یونیورسٹی کے سبجیکٹس،صلاحیتوں اور مثبت نکات بھی بیان کئے گئے۔
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ اس ملاقات کے تسلسل میں پروفیسرز اور طلباء کے تبادلے اور بین الاقوامی سطح پر پائے جانے والے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب مرتضیٰ رجوعی اور دیگر سربراہان کی موجودگی میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ترجمان کو یونیورسٹی کی بین الاقوامی سطح پردی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں غیرملکی طلباء کو داخلہ دینے کی شرائط بھی بیان کی گئیں۔
حجت الاسلام فقیہ اسفند یاری کا مزید یہ کہنا تھا کہ ماضی میں بھی امام رضا(ع) یونیورسٹی کے اندر کئی غیرملکی طلباء کو داخلہ دیا گیا، غیرملکی طلباء کو راغب کرنے اوریونیورسٹی میں انہیں داخلہ دینے کے حوالے سے میٹنگ میں کچھ نکات پیش کئے گئے اور یہ طے پایا کہ غیرملکی طلباء کو راغب کرنے اور یونیورسٹی میں داخلہ دینے کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی ترجمان کے توسط سے اجازت ناموں کا جائزہ لیا جائے ۔
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ رضوی ہاسپٹل میں منعقد کی جانے والی میٹنگ میں زائرین کی ہیلتھ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،حجت الاسلام اباذری نے میٹنگ کے دوران سفارتکاری اورزائرہیلتھ کی شرائط کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درمیانی واسطوں کو ختم کیا جائے جو علاج و معالجہ کے لئے مراجعہ کرنے والے زائرین کو راغب کرنے میں نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
میٹنگ کے دوران رضوی ہاسپٹل کے سربراہ نے غیرملکی سیاحوں کے لئے ہاسپٹل کے پرکشش مقامات کی وجہ سے آنے والے سیّاحوں کا بھی ذکر کیا۔
ان میٹنگز اور پروگراموں کے دوران ثقافتی ترجمان اور آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ کے درمیان مؤثر رابطے پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ طے پایا کہ اس طرح کے رابطےجاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ