آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛نجف اشرف میں آستان مقدس امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کے شعبہ علاج و معالجے کے منتظمین نے رضوی ہاسپٹل میں حاضر ہو کر آستان قدس رضوی کے میڈیکل گروپ کے سربراہ اور رضوی ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محسن محور سے ملاقات کی اور اس دوران ہیلتھ ٹورزم کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس ملاقات کے دوران عراق کے طبی سینٹر رسول اعظم(ص) کے نائب ڈائریکٹرڈاکٹر حسنین ناصر،آستان مقدس امام علی(ع) کے دارالشفاء ہاسپٹل کے موجودہ سربراہ جناب سید علی الحلو،کلینکس کے سربراہ جناب امیرالخاقنی اور آستان مقدس امام علی کے ایک عہدیدار جناب سید حسین الحسینی نے شرکت فرمائی۔
اس ملاقات کا آغاز رضوی ہاسپٹل اور آستان مقدس امام علی (ع) کے مابین ہیلتھ ٹورزم سے متعلق سابقہ مفاہمتی قرار داد کا جائزہ لینے سے کیا گیا اور طے پایا کہ تعاون میں توسیع کی نئی قرار داد منعقد کی جائے ۔
خدّام اور ان کے خاندان سمیت اور اسی طرح آستان امام علی(ع) کی جانب سے بھیجے جانے والے مریضوں کو رضوی ہاسپٹل میں علاج و معالجہ کی رعایت سے متعلق باہمی گفتگو کی گئی ۔
واضح رہے کہ رضوی ہاسپٹل خطے کے جدید ترین طبی مراکز میں سے ایک ہے جس میں علاج و تشخیص کے مختلف شعبے ہیں اور اسی طرح مختلف طبی شعبوں میں بہترین پروفیسرز اور ماہر و تجربہ کار عملہ خدمات انجام دے رہا ہے ، یہ ہاسپٹل ہیلتھ ٹورزم میں ملکی سطح پر سب سے زیادہ سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر کے ایوارڈ لے چکا ہے جن میں لگاتار دو سالوں سے ’’ہیلتھ ٹورزم میں قومی مثالی برآمد کنندہ‘‘ کا ایوارڈ بھی شامل ہے ۔
مشہد مقدس میں رضوی ہاسپٹل اور آستان مقدس امام علی(ع) کے مابین ہیلتھ ٹورزم کےشعبے میں مشترکہ تعاون کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ۔
News Code 5197
آپ کا تبصرہ