حضرت فاطمہ (س) کے یوم ولادت کے موقع پر عراق سے پیدل  چل کر آنے والے قافلوں کی حرم امام رضا(ع) میں پذیرائي

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے عشرہ فاطمیہ اور ایّام ولادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر عراق سےپیدل چل کرآنے والے قافلوں کی میزبانی اور پذیرائي کی خبر دی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نےتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عراقی زائرین میں یہ رواج ہے کہ چہلم امام حسین(ع)کے اختتام پر اور ماہ صفر ختم ہونے کے بعد عراق کے بہت سارے زائرین قافلوں کی صورت میں عراق سے مشہد امام رضا(ع) کی طرف پیدل سفر شروع کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال میں ایّام فاطمیہ اور ولادت با سعادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کی جانب سے عراق سے پیدل چل کرحرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے والے کئی قافلوں کی میزبانی انجام دی ہے ۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے مختلف دینی و ثقافتی خدمات دی گئیں جن میں مختلف پروگراموں کا انعقاد اور ان زائرین کو حرم رضوی کے متبرک تحائف سے نوازنا شامل ہے ، واضح رہے کہ ان قافلوں میں سے بعض کی تعداد تین ہزار سے بھی زائد تھی۔

News Code 5428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha