عراق کے نائب وزیر وفد کے ہمراہ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں عراق کے نائب وزیراوراربعین کمیٹی کے سربراہ ایک ۸رکنی وفد کے ہمراہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ ۵ فروری۲۰۲۴ بروز سوموارکو میجر جنرل سعد معن ابراہیم،عراق کے نائب وزیر اور اربعین کمیٹی کے سربراہ   ،عراقی کسٹم اور بارڈر کراسنگ کے اعلیٰ سرکاری حکام کے ۸ رکنی وفد کے ہمراہ  آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے مہمان بنے۔

آستان قدس رضوی کے میوزیمز کا وزٹ،امام رضا علیہ السلام کے متبرک دسترخوان پر کھانا تناول کرنے اور حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کی توفیق،آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور ،حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ اورصوبہ خراسان رضوی کے گورنریٹ کے اعلیٰ حکام اور وزارت داخلہ کے حکام کے تعاون سے حاصل ہوئی۔

News Code 3710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha