چہلم امام حسین ؛امت مسلمہ کے مابین ہمدری و یکجہتی کا مظہر ہے؛ حجت الاسلام مروی

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نےچہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے پر عراقی قوم اور عراق میں واقع مزارات کی انتظامیہ کے علاوہ حکومتِ عراق کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے اور اربعین حسینی کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا.

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام و المسلمین احمد مروی جوکہ اربعین پیدل مارچ میں شرکت کے مقصد سے عراق تشریف لے گئے تھے، انہوں نے اس سفر کے دوران امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے روضہ منورہ کے متولیوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں.

ان ملاقاتوں میں زائرین کو فراہم کی جانے والی مناسب خدمت اور عراقی عوام کی جانب سے زائرین کی میزبانی، مہمان نوازی اور ہمدردی سے متعلق تجربات کی منتقلی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے،اظہار تشکر کیا اور اربعین حسینی کو مہدوی معاشرے کا نمونہ اور مثال جانتے ہوئے کہا کہ انسانوں کا کسی قوم و قبیلہ اور دنیاوی مادیات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کرنا اور مہربانی سے پیش آنا اربعین کے موقع پر نمایاں اور بی مثال ہے.

انہوں نے مزید یہ کہا کہ اربعین اس بات کی گواہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک کو کسی زمان و مکان تک محدود نہیں کیا جا سکتابلکہ یہ تحریک بنیادی اسلامی تعلیمات پر مبنی ہونے کیوجہ سے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی.

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے مزارات کی انتظامیہ اور عراقی عوام اور حکومت کا اربعین کے مراسم نہایت عمدہ طریقے سے منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگرچہ ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہےاس کے باوجود خداوندِ متعال کی عنایت اور امام حسین کے لطف و کرم اور عراقی برادران کی کاوشوں، صحیح منیجمنٹ اور چوبیس گھنٹے کی مخلصانہ کوششوں سے؛ ہمدردی، بھائی چارے اور روحانیت سے سرشار فضا میں اربعین کے مراسم منعقد ہو رہے ہیں.

حجت الاسلام و المسلمین مروی نے کہا کہ اربعین کی اس تقریب کو جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین شریک ہیں اسے عراقی بھائیوں کی طرف سے امن و سلامتی کے ساتھ منعقد کرنا بہت مشکل اور دشوار ہے کیونکہ اس اربعین کے ذریعے دنیا کے سامنے مسلمانوں کی ہمدردی کی ایک مہذب اور قابل فخر تصویر پیش کی جاتی ہے، اسی طرح امت مسلمہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا اور اس روحانیت سے سرشار فضا میں آئمہ اطہار علیہم السلام کے نورانی اور مقدس مزارات کے ذریعہ زائرین کی ارواح کو جلاء دینا ہے.

یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے حرم رضوی کے خادموں کے ہمراہ اربعین پیدل مارچ میں شرکت کی اور چند ایک عراقی موکبوں کا دورہ کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا.

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں کے موکبوں کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا اور آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا.

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی نے اس سال ایران و عراق میں ۹۰موکب لگائے اور ایک کروڑ منرل واٹر کی بوتلیں زائرین میں تقسیم کیں.

دو بڑے باورچی خانے مھران میں لگائے گئے اور مھران بارڈر پر سات لاکھ کھانے چار موکبوں کے ذریعہ تقسیم کئے گئے ان موکبوں میں زائرین کی رہائش کا انتظام بھی تھا، اس کے علاوہ عراق میں لگائے گئے ۵۵ عوامی موکبوں کی حمایت اور انہیں ضروری اشیاء کی فراہمی جیسے چاول، منرل واٹر اور ۵۰خادموں کا عراق بھیجنا اور ان کے ذریعہ عراق کے ۴۵۰  عوامی موکبوں کی تجلیل و تکریم اور خراج تحسین پیش کرنا منجملہ آستان قدس رضوی کے ۲۰۲۳ کی اربعین کے اقدامات تھے.

News Code 2129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha