-
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے’’بین الاقوامی کانفرنس مشرقی انسانی حقوق‘‘ کا انعقاد
آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ قم کی باقر العلوم یونیورسٹی نے اسلامک کلچر اینڈ ریلشن آرگنائزیشن اور آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے بین الاقوامی کانفرنس مشرقی انسانی حقوق کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد مشرقی انسانی حقوق کے اصول و ضوابط کی تدوین کے لئے علمی گفتگوکے مواقع فراہم کرنا ہے۔
-
اسلامی اور رضوی تعلیمات میں مزاحمت کی ثقافت کا ممتاز مقام
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مزارات پر اسٹڈیز کرنے والے گروپ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مزاحمت سے متعلق گفتگو کو اسلامی تعلیمات میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر کا اہل بصرہ کے موکب کا دورہ
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفندیاری نےحضرت فاطمہ معصومہ(س) کی رحلت کی مناسبت سے مؤرخہ 14 اکتوبر2024 بروز سوموار کو مشہد مقدس میں اہل بصر کی جانب سے لگائے جانے والے موکب کا دورہ کیا اور اس موکب پر خدمت کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
یوم شہادت حضرت معصومہ(س) کے موقع پرحرم کریمہ اہلبیتؑ میں عزاداری کا انعقاد
مؤرخہ 14 اکتوبر2024 بروز سوموار کو یوم شہادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی مناسبت سے حرمِ کریمہ اہلبیت(ع) میں عزاداری کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خادموں نے بھی شرکت فرمائی۔
-
حرم حضرت معصومہ(س) کے گنبد مطہر کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب
مؤرخہ 13 اکتوبر2024 بروز اتوار بوقت عصرحضرت فاطمہ معصومہ(س) کی رحلت کی مناسبت سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے گنبد مطہر کے پرچم کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد صحن امام رضا(ع) میں کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے بھی شرکت فرمائی ، تقریب کے دوران حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے خطاب فرمایا اور تقریب کے اختتام پر سید علی حسینی نژاد نے مرثیے پڑھے اوراحمد علوی نے اشعار پڑھے۔
-
رحلت حضرت معصومہ(س) کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم نصب
خواھر امام رضا(ع) حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی رحلت کی مناسبت سے مؤرخہ 13 اکتوبر2024 بروز اتوار کو سوگ کی علامت کے طور پر حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر سیاہ پرچم نصب کیا گیا۔
-
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی شبِ رحلت میں حرم امام رضا(ع) کے چند مناظر
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی شبِ رحلت میں حرم امام رضا(ع) کے چند مناظر
-
آستان قدس رضوی کا حرم امام رضا(ع) کے تعمیراتی منصوبوں کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال
امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے آرکیٹیکچر اینڈ اربن ریسرچ سینٹرنے سائنس ایسوسی ایشن آف آرکیٹیکچر اینڈاربن پلاننگ اور اسمارٹ سٹی ٹیکنالوجی کور کے تعاون سے ’’ڈیزائن اور فن تعمیر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال‘‘ کے موضوع پر علمی نشست کا انعقاد کیا ۔
-
مسلم ممالک کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اسرائیلی دھمکیوں کا جواب دینا چاہیئے
مغربی ایشیائی امور کے ماہر نے کہا کہ اسرائیلی آرمی کو ذلت کا مزہ چکھانے سے لے کر انہیں سیاسی منصوبوں میں شسکت دینے کے ساتھ اس غاصب حکومت کے سماجی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کے لئے خطروں کی گھنٹیاں بج چکی ہیں۔
-
رضوی ہاسپٹل میں بچوں کے لئے پرسکون اور خوشگوار ماحول کا فراہم کیا جانا
سپر اسپیشلیٹی رضوی ہاسپٹل میں چائلڈ کلینک اور چائلڈ وارڈ بھی ہے جس میں مریض بچوں کو مختلف قسم کی طبی خدمات اور سہولیات کے ساتھ ساتھ ایک پرسکون اور خوشگوار ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔
-
بہ نشر پبلیکشنزکی اشاعتی سرگرمیاں دینی تربیت پر مبنی ہیں
آستان قدس رضوی کے ’’بہ نشرپبلیکشنز‘‘ ادارہ کے پروڈکشن منیجر جناب مہدی سیم ریز نے بتایا کہ گذشتہ چند سالوں میں بہ نشر پبلیکشنز کی جانب سے بچوں اور نوجوانوں سے متعلق شائع ہونے والی کتابوں کو ایک دو سال سے ترجمہ اور طباعت کے لئے دیا ہوا ہے اور اس وقت کچھ کتابوں کا عربی ، انگلش، فرانسیسی اور اردو زبان میں ترجمہ انجام دیا جارہا ہے ، انہوں نے ایک یاد داشت میں بچوں کی دینی تربیت سے متعلق اشاعتی سرگرمیوں پر تفصیل سے گفتگو کی جسے قارئین کےلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔
-
ٓآستان قدس رضوی کی جانب سے ادویات اور طبی سامان کی ایک کھیپ لبنان روانہ کرنے کی تیاری
لبنان کے ہسپتالوں کو درکار ضروری ادویات اور طبی سامان؛ آستان قدس رضوی کی فارمیسی کمپنی یارا طب ثامن کی جانب سے 37 ارب ریال سے زائد مالیت کی ادویات اور طبی سامان لبنان روانہ کرنے کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کو پہنچادیا گیا۔
-
غیرملکی بچوں اور نوجوانوں کے لئے دینی تعلیمات پر مبنی ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کا انعقاد
شیعوں کا پیغمبر گرامی اسلام(ص) کی اہلبیت(ع) سے محبت و عقیدت بے مثال اور ناقابل بیان ہے ، جس لمحہ یہ عاشق صفت انسان حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی نورانی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو شمس الشموس کی بارگاہ کا طواف کرتے ہیں اور ان کی چوکھٹ پر بوسے دیتے ہیں۔
-
فارسی زبان کے لئے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
فارسی زبان کے لئے مشہد مقدس میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے والے پروفیسرز اور مہمان مؤرخہ 7 اکتوبر2024 بروزسوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔
-
امام رضا(ع)پری اینڈ پرائمری اسکولوں میں بچوں کی دینی تربیت کا اہتمام
امام رضا(ع) اسکولوں میں بچوں کی تربیت کے مقصد سے پری اینڈ پرائمری اسکولوں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے ، بچوں کو ان پروگراموں میں مختلف کھیلوں اور دلکش سرگرمیوں کے ذریعہ قرآن پاک اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاتا ہے ،بچے اپنے اپنے اساتذہ کی راہنمائی سے مختلف فنی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور دینی و مذہبی موضوعات پر مصوری اور دستکاری وغیرہ انجام دیتے ہیں ،ان سرگرمیوں کے ذریعہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں مستحکم ہوتی ہیں اور انہیں دینی مفاہیم کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔
-
ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم میں بچوں کی دینی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کا تہران میں سب سے بڑا موقوفاتی اور ثقافتی کمپلیکس؛ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم ہے جومختلف تربیتی ورکشاپس کے ذریعہ بچوں کی دینی تربیت پر کام کر رہا ہے ۔
-
سبزوار شہر کے ثقافتی مرکز کا بنیادی نقطہ نظر ؛بچوں میں مذہبی اقدار کو فروغ دینا ہے
سبزوار شہر کے ثقافتی مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر علی جان فنرادر نے بتایا کہ اس ثقافتی مرکز کے پروگراموں میں اہم ترین پروگرام یہ ہے کہ قرآنی مفاہیم اور تعلیمات اہلبیت(ع) خصوصاً امام رضا(ع) کی سیرت سے مستفید ہوتے ہوئے بچوں کی تربیت سمیت دینی اقدار اور تعلیمات کو ان میں فروغ دیا جائے۔
-
امام رضا(ع) اسکولوں میں رضوی طرزِ عمل پر دینی تربیت کا اہتمام
رضوی کلچرل فاؤنڈیشن نے مسلسل تین دہائیوں سے امام رضا(ع) اسکولوں کے پالیسی سینٹر کے عنوان سے ہمیشہ اس فاؤنڈیشن سے وابستہ پری اینڈ پرائمری اسکولوں میں بچوں کی دینی تربیت سمیت مومن،مؤثر اور انقلابی افراد کی تعلیم و تربیت پر بہت زیادہ توجہ دی ہے ۔
-
لبنانی زخمیوں کا ایک گروپ حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
حالیہ واقعات میں حزب اللہ لبنان کے جو مجاہدین زخمی ہوئے تھے ان کا ایک گروپ علاج کے لئے ایران روانہ کیا گیا ،اس سفر کے دوران زخمی مجاہدین کا یہ گروپ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں شہید سید حسن نصراللہ(رہ) کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل اور قائد مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ(رہ)کے ایصال ثواب کے لئے اردو زبان زائرین و مجاورین کی جانب سے مجلس ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
-
قدس شریف کی آزادی کے لئے حرم امام رضا(ع) میں نوجوان بچیوں کا عظیم اجتماع
مؤرخہ 3 اکتوبر2024 بروز جمعرات کو قدس شریف کی آزادی کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں نوجوان بچیوں کا عظیم اجتماع منعقد ہوا۔
-
حرم امام رضا (ع) میں قائد مقاومت کی یاد میں تقریب کا انعقاد
مؤرخہ 3 اکتوبر 2024 بروز جمعرات کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی (رہ) میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل قائد مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں آستان قدس رضوی کے متولی اور صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور حوزہ علمیہ خراسان کی سپریم کونسل کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
-
’’درامتداد مقاومت‘‘(مزاحمت کے تسلسل میں) کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں مؤرخہ 3 اکتوبر2024 بروز جمعرات کو اردو زبان زائرین کی جانب سے ’’در امتداد مقاومت‘‘(مزاحمت کے تسلسل میں‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ۔
-
ایرانی بچوں اور نوجوانوں کا لبنانی اور فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
مؤرخہ30 ستمبر2024 بروز سوموار کو حرم امام رضا علیہ السلام میں اظہار یکجہتی کی علامتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بچوں اور نوجوانوں نے لبنانی اور فلسطینی بچوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
-
ایرانی بچوں اور نوجوانوں کا لبنان اور فلسطین کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
حرم امام رضا (ع) کے صحن قدس میں علامتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے لبنان ، غزہ اور فلسطین کے بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
-
ہندوستان سے اہلسنت زائرین کا ایک کاروان حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف
ہندوستان سے اہلسنت زائرین کے ایک کاروان نے مشہد مقدس پہنچ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔
-
سید حسن نصر اللہ (رہ) کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ کا بیان
سیدِمزاحمت،مجاہد کبیر سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تعزیت اور لبنان اور فلسطین میں صیہونی جنایتکاروں کے ظالمانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقامات اور مزارات کے مشترکہ مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا،جس کا متن کچھ اس طرح ہے :
-
سید حسن نصراللہ کی شہادت کے سوگ میں حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا (ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی اور آستان قدس رضوی کے ادارہ مواصلات اورروابط عمومی کے تعاون سے حرم امام رضا علیہ السلام کو تعزیتی بنرزسے سیاہ پوش کیا گیاہے۔
-
آستان مقدس علوی کا آستان قدس رضوی کے انتظامی، مالیاتی اور اسٹوریج سیسٹم کے تجربات سے مستفید ہونا
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کوششوں کی بدولت مختلف علمی کورسزز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، جن سے آستان مقدس علوی،آستان قدس رضوی کے انتظامی، مالیاتی اسٹور کرنے کے سیسٹم کے تجربات سے مستفید ہو سکے گا۔
-
سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر حرم امام رضا(ع) کے متولی کا تعزیتی پیغام
سید مقاومت،فخرِ عالم اسلام،خادم الرضا(ع) سید حسن نصر اللہ کی اشقی الاشقیاء کے ہاتھوں شہادت؛ راہ خدا کے مجاہدوں کی صداقت اور مظلومیت کی واضح دلیل ہے ۔