رہبر معظم انقلاب اسلامی
-
حضرت امام رضا(ع) عالمی کانگریس؛ دنیا کے چار براعظموں کے مفکرین اور دانشوروں کی میزبان
پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) مؤرخہ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴ بروز پیر اور منگل کومنعقد کی گئی،جس میں دنیا کے چار براعظموں ایشیا، افریقہ، یورپ اور براعظم امریکہ کے مفکرین اور دانشوروں نے شرکت کی
-
حجت الاسلام مروی؛
عصر حاضر کا انسان ایسے بیانئے کا پیاسا ہے جس سے حقیقی انصاف فراہم ہو
حرم امام رضا(ع) کے متولی نے اس بات کا ذکرکرتےہوئے کہ عدل و انصاف کے قیام کا مکمل اور مؤثر ترین نسخہ امام رضا(ع) اور اہلبیت(ع) کےفرامین اور کلام میں پیش کیا جا چکا ہے ،کہا کہ عصر حاضر کا انسان ایسے بیانئے اور نظرئے کا پیاسا ہے جس سے حقیقی انصاف فراہم ہو ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ’’شہید القدس‘‘ کانفرنس کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) میں ’’شہید القدس‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
حجت الاسلام مروی کا بیان؛
سفیروں اور ثقافتی مشیروں کوچاہیے کہ وہ امام رضا(ع) کے چاہنے والوں کو زیارتی سہولیات فراہم کریں
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سفیروں اور ثقافتی مشیروں اور ترجمانوں کو چاہئے کہ وہ دنیا بھر میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو زیارت کے لئے سہولیات فراہم کریں۔
-
حجت الاسلام مروی؛
حرم امام رضا(ع) کا فن تعمیر،روحانیت اور فن کے مابین اٹوٹ رشتے کا منہ بولتا ثبوت ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے انسان کی تربیت، ہدایت اور خدا کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے میں آرٹ اور فن کی روحانی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کا فن تعمیر ،روحانیت اور فن کے مابین اٹوٹ رشتے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
-
جدید اسلامی تہذیب کی تعمیر کا نقشہ ،رضوی تعلیمات پر نظر ثانی کرنےسے حاصل ہوگا
عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ جدید اسلامی تہذیب کی تشکیل کے لئے دینی مدارس اور دانشوروں کو اس سے متعلق نظریہ سازی میں حصہ لینا چاہئے ،انہوں نے عالمی کانگریس امام رضا(ع) کے انعقاد کا ہدف و مقصد، رضوی تعلیمات پر مبنی تہذیب سے متعلق نظریہ پیش کرنا جانتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید اسلامی تہذیب کے حصول کے لئے دینی تعلیمات کی طرف جانا ہوگا اور رضوی تعلیمات پر نظر ثانی کرنی ہوگی تاکہ جدید اسلامی تہذیب کی تعمیر کا نقشہ بنانے کے لئے ضروری لٹریچر فراہم کیا جا سکے۔
-
حرم امام رضا(ع) کے دستاویزاتی خزانہ میں خلیج فارس سےمتعلق ہزارسالہ تاریخی دستاویزات
جس دن سے انسان نے تاریخ کولکھنا اور مرتب کرنا شروع کیا اسی دن سے مختلف جغرافیائی مقامات کے لئے ناموں کا بھی انتخاب کیا،ان میں سے ایک ایران کے جنوب میں واقع آبی گزرگاہ ہے جو ایران کے فلات(مرتفع مقامات) کو جزیرہ نما عرب سے جدا کرتی ہے ، یہ زمانہ قدیم کی یادگار ہے جسے ’’دریائے پارس‘‘(بحیرہ فارس) کہا جاتا تھا۔
-
متولی حرم امام رضا(ع):
دینی مفاہیم کو فن اور آرٹ کے ذریعہ پیش کرنا؛ اسلامی تعلیمات کو معاشرے میں منتقل کرنے کا مؤثر ترین طریقہ ہے
حرم امام رضا(ع) کے متولی نے ایران کے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آرآئي بی کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ دینی مفاہیم کو فن اورآرٹ کے ذریعہ پیش کرنا؛ اسلامی تعلیمات کو معاشرے میں منتقل کرنے کا انتہائي مؤثر طریقہ ہے ۔
-
عید نوروز کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع)میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کا براہ راست ترجمہ
1402 ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کو حرم امام رضا(ع) کے غیرملکی زائرین کے رواق(ہال) میں چار زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جائے گا۔
-
۷۲ ممالک کے حسینی شیر خوار بچوں کے لئے مخصوص کپڑوں کی سلائی کے
حقیقی اسلام اور آئمہ اطہار کے کمالات کو متعارف کرانے پر تاکید
۷۲ ممالک کے حسینی شیر خوار بچوں کے لئے مخصوص کپڑوں کی سلائی کے شعبےکی خاتون انچارج نے کہا کہ آئمہ اطہار(ع) کے فضائل و کمالات اور لوگوں سے ان کی رحمت و رافت کو ہمیں معاشرے میں بیان اور لوگوں تک متعارف کرانا چاہئے