حضرت امام رضا(ع) عالمی کانگریس؛ دنیا کے چار براعظموں کے مفکرین اور دانشوروں کی میزبان

پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) مؤرخہ۱۳۔۱۴ مئی ۲۰۲۴ بروز پیر اور منگل کومنعقد کی گئی،جس میں دنیا کے چار براعظموں ایشیا، افریقہ،  یورپ اور براعظم امریکہ کے مفکرین اور دانشوروں نے شرکت کی  

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’انصاف سب کے لئے اور ظلم کسی پر نہیں‘‘ کے عنوان سے منعقد کی جانے والی پانچویں حضرت رضا(ع) عالمی کانگریس میں ویٹیکن سے لے کر امریکہ، آفریقہ اورایشیا کے مفکرین اور اہم شخصیات نے شرکت کی ،عالمی کانگریس کے سیکرٹریٹ کے مطابق؛ بغداد یونیورسٹی کے اسلامک علوم کی سربراہ محترمہ نعمہ دھش فرحان،المستنصریہ یونیورسٹی کے پروفیسر جناب صباح کاظم بحر العامری،القادسیہ یونیورسٹی کے پروفیسر جناب عباس امیر معارز،بیروت کی المعارف یونیورسٹی کی پروفیسر محترمہ زینب یاسین،مسلم اسکالرز کی عالمی یونین کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن اور لبنانی مسلم اسکالرز ایسوسی ایشن کی مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام سید علی فضل اللہ،مصر کی الازہر یونیورسٹی کے پروفیسر اور قاہرہ سے شائع ہونے والے اخبار الانوار کے اسسٹینٹ جناب علی ابوالخیر، کینیڈا میں مراکش کی دارالحکمہ یونیورسٹی کی برانچ کے  آبزرور اور مصنف جناب ادریس ہانی،انگلینڈ کے شہر لیڈز کے باب العلوم سینٹر کے امام جماعت جناب جعفر لاڈاک،ہالینڈ کے عالمی ریسرچ سینٹر کے سربراہ جناب سندو ھیرا،روس کی توہوکو یونیورسٹی کے اسٹڈیز سینٹر کے پروفیسر جناب اولگ پاخوموف اور روس کے عیسائی پادری جناب ڈنیل مٹروسف سمیت کئی دیگر غیرملکی مفکرین اور دانشوروں نے اس عالمی کانگریس میں شرکت  کی 

واضح رہے کہ پانچویں  حضرت امام رضا (ع)عالمی کانگریس کا آغاز رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ویڈیو پیغام سے ہوا تھا جس کے بعد کانگریس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید سعید رضا عاملی نے خطاب کیا

اس عالمی کانگریس کی اختتامی تقریب مؤرخہ ۱۴ مئی کی شام کو منعقد کی گئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے۳۵ ممالک کے مفکرین اور دانشوروں سے خصوصی خطاب فرمایا۔

قابل ذکر ہے کہ اس عالمی کانگریس کی اختتامی تقریب کو چھبیس قومی اور بین الاقوامی  چینلز بشمول ایران کے نیوز چینل،چینل۴،قرآن،خراسان رضوی،ریڈیو قرآن،ریڈیو معارف سمیت۲۲بین الاقوامی چینل جیسے ثقلین،ترکی کے چینل۱۴،اصیل چینل،امام رضا(ع) چینل،الاھواز،ولایت،ایران پریس،المعارف،الغدیر،راشاتودی،العالم،الکوثر،تمدن، سحرعالمی نیٹ ورک اور العہد وغیرہ سے لائیو نشر کیا گیا۔ 

عالمی کانگریس کے سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق،صدر مملکت کا خصوصی خطاب،مصحف مشہد رضوی کا صدر محترم کو ہدیہ کیا جانا،پانچویں کانگریس کی تصانیف سے نقاب کشائی،پانچویں عالمی کانگریس کی ڈاکٹ ٹکٹ پر دستخط اور اس سے نقاب کشائی وغیرہ اس عالمی کانگریس کے جملہ اہم پروگرامز تھے۔ 

News Code 4383

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha