ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ خصوصی پروگرام’’آستان تقریب‘‘ کا انعقاد آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں ہوا جس کا مقصدآستان قدس رضوی کے جدید اشاعتی آثار سے نقاب کشائی کرنا اورکتاب ’’پھول و کانٹا‘‘ کے مصنف شہید یحیی سنوار کی کتاب کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ، اس خصوصی پروگرام میں ایران میں تعینات حماس کے نمائندے جناب خالد قدومی نے بھی شرکت فرمائی،جناب ڈاکٹر عبد الحمید طالبی نے اس پروگرام کے حضرت امام علی رضا(ع) کے نورانی فرمان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس روایت میں آیا ہے :’’خداوند متعال کی رحمت ہو اس شخص پر جو ہمارے امر کو زندہ کرے‘‘،پوچھاگیا کہ کس طرح سے آپ کے امر کو زندہ کیا جاسکتا ہے ؟ تو فرمایا:’’ہمارے علوم کو سیکھو اور انہیں لوگوں کو سکھاؤ اگر لوگوں کو ہماری گفتار کی اچھائیوں کا پتہ چل جائے تو وہ یقیناً ہماری پیروی کریں گے‘‘،جناب طالبی نے کہا کہ جو چیز امر اہلبیت(ع) کو زندہ کرنے میں ہماری مدد کرسکتی ہے وہ کتاب کی اشاعت اور کتاب پڑھنے کو فروغ دینا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کے مطابق دنیا کو ائمہ معصومین (ع) کا تعارف کرانا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے آئمہ معصومین (ع) کی سیرت اور طرز زندگی کو بیان کیا جانا چاہئے۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی میں مسلسل اشاعتی کاوشوں سے گیارہ ہزار عناوین پر پچاس ملین تعداد میں کتابیں بچوں،نوجوانوں اور جوانوں کے لئے شائع کی گئی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک 414 عناوین پر آٹھ لاکھ آثار کو شائع کیا،امید کرتے ہیں کہ عالم آل محمد(ص)کے وجود بابرکت سے زیادہ سے زیادہ کتابیں شائع کر کے آئمہ معصومین علیہم السلام کو دنیا بھر میں متعارف کرا سکیں۔
آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹرنے اس خصوصی پروگرام کے دوران ’’Atraction Book Tour‘‘ سیسٹم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ثقافتی میدان میں سرگرمیوں کا ایک عنصر یہ ہے کہ انسان اپنے زمانے کو پہچانتا ہو،ہمارا سروکار ایسی نسل سے ہے جس کا ذوق بہت ہی مختلف ہے اس لئے ہمیں جوانوں کے ساتھ بات چیت اور رابطے کا طریقہ سیکھنا چاہئے تاکہ وہ متعلقہ عنصر کے طور پر کام کریں اور کردار ادا کر سکیں۔
جناب مجتبیٰ مختاری نے کہا کہ جن سالوں میں ہم نے کام کیا اور جوانوں کے ساتھ رابطے میں رہے جوانوں نے بہترین اتفاقات کو رقم کیا۔
آرگنائزیشن آٖف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے بھی اس خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی لائبریری دنیا کی معتبر ترین لائبریری ہے اس میں 100 ملین سے زائد معلوماتی ذرائع موجود ہیں۔
قابل توجہ ہے کہ اس خصوصی پروگرام میں آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ،اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور بہ نشر پبلیکیشنز کے جدید14 اشاعتی آثارکا تعارف کرایا گیا اس کے علاوہ شہد یحیی سنوار کی کتاب’’پھول اور کانٹے‘‘ کے مصنف شہید یحیی سنوار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کتابوں کی تین محور پر اشاعت بشمول کتاب کی طباعت،اعتراضات کے جوابات اور کتاب پڑھنے کو فروغ دینا رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکیدات کے مطابق امر اہلبیت(ع) کو احیاء کرنے اور رضوی تعلیمات کو فروغ دینے کے لئے ایک مؤثراقدام ہے ۔
News Code 5174
آپ کا تبصرہ