صوبے کے چیف جسٹس کا سرخس اسپیشل اکنامک زون میں صنعت کاروں اورکاریگروں کی حمایت جاری رکھنے کا حکم

صوبہ خراسان رضوی کے چیف جسٹس نے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے انفراسٹرکچر اور صنعتی یونٹس کا دورہ کرنے کے دوران پیداواری اور صنعتی سرگرمیوں کے لئے قانونی تحفظات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین زرندی نے سرخس اسپیشل اکنامک زون کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیداواری اور صنعتی مراکز میں عدالتی حکام کے فیلڈ دورے در حقیقت ان کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے لئے عملی حل فراہم کرنے کے مقصد سے انجام دیئے جاتے ہیں۔
حجت الاسلام زرندی نے اپنے اس دورے میں کہا کہ رواں سال کے شعار اور ماٹو کو عملی جامہ پہنانے کے لئے معاشی مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور عدلیہ کے سربراہ نے بھی اس پر تاکید کی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ پیدوار اور صنعت کی حمایت صوبے کے عدالتی نظام کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
 صنعتی یونٹس کا دورہ اور حمایتی حکم کا جاری کرنا
یہ دورہ جو کہ صوبہ خراسان رضوی  اور سرخس شہر کے جوڈیشل بورڈ کی موجودگی میں انجام پایا، اس دوران صوبہ خراسان رضوی کے چیف جسٹس نے چند ایک پیداواری اور صنعتی مراکز کا دورہ کیا اورفیکٹری منیجرز اور ملازمین سے بات چیت کی ۔
حجت الاسلام والمسلمین زرندی نے صنعتی مالکان کی جانب سے بیان کئے گئے مسائل کا جائزہ لیا اور ان مسائل کے حل کے لئے ضروری احکامات بھی جاری کئے۔
آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ عدالتی نظام ہمیشہ صنعت کاروں کو تحفظ دینے میں ان کے ساتھ ہ ےاور پیداوار کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے سلسلے میں مکمل حمایت کرے گا۔

News Code 5462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha