’’معارف کاربردی‘‘کے عنوان سے 7جلدی کتابی مجموعے کا تین زبانوں اردو،عربی اور انگلش میں ترجمہ اور اشاعت

آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے ’’برترین آرزو‘‘پبلیکیشنز کے 7 جلدی کتابی مجموعے کو تین زبانوں اردو،عربی اورانگلش میں ترجمہ انجام دینے کے بعد قارئین کے لئے شائع کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ’’برترین آرزو‘‘ پبلیکیشنز نےے گذشتہ سال بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کی ترویج اور فروغ کے سلسلے میں سات جلدی کتابی مجموعے’’معارف کاربردی‘‘ کو ’’سلسلۃ المعارف‘‘ کے عنوان سے عربی میں شائع کیا تھا۔
رواں سال اسی 7  جلدی کتابی مجموعے کو اردو زبان قارئین کے لئے ’’مفید عام عقائد‘‘ کے عنوان سے ترجمہ کر کے شائع کیا گیا ہے ۔
حال ہی میں اس مجموعے کو انگلش زبان میں  "Shia Thought for Young Adults"کے عنوان سے ترجمہ کیا گیا ہے جواس وقت اشاعتی مراحل میں ہے اور جلد ہی قارئین کے لئے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
اس اقدام سے آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کی مختلف زبانوں میں اسلامی تعلیمات کی اشاعت اور فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا پتہ چلتا ہے ،یقیناً اس مجموعے کی اشاعت سے نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی ملے گی اور دینی بصیرت کو بڑھانے میں مؤثر ثابت ہوگا ہے ۔
گذشتہ چند سالوں میں آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ نے ایک اہم مرکز کے طور پر  دینی تعلیم کے میدان میں خصوصاًنوجوانوں کے لئے شیعہ تعلیمات اور عقائد کے فروغ کے لئے  اہم اقدامات انجام دیئے ہیں ۔
یہ سات جلدی کتابی مجموعہ جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بھی تائید حاصل ہے اور اس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ’’دو سال پہلے جب یہ سات جلدی مجموعہ مجھے موصول ہوا تو میں نے اس کامطالعہ کیابہت اچھا مجموعہ تھا ؛اس مجموعہ میں خاص بات یہ تھی کہ دینی متون میں بیان کئے جانے والے سخت مطالب کو جوانوں کے لئے نہایت قابل فہم اور مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے‘‘۔
 واضح رہے کہ یوتھ انسٹیٹیوٹ کی کتابوں کے حصول کے لئے ’’برترین آرزو‘‘ پبلیکیشنز کے آنلائن اسٹورbartarinarezu.ir پر رجوع کر سکتے ہیں۔

News Code 4955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha