نجی شعبوں کی حمایت اورپیداوار میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ’’ترقی و پیشرفت کے علمبردار‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی نمائش کے دورہ کے دوران پویاک کمپنی کے بوتھ کا وزٹ کیا اور اس دوران نجی شعبوں کی حمایت کی اہمیت اور پیداواری رکاوٹوں کو ختم کرنے پر تاکید کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے رضوی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کمپنی کے ذیلی ادارے پویاک کمپنی کے بوتھ کا دورہ کیا اور نجی شعبوں کی حمایت،پیداواری رکاوٹوں کو دور کرنے ، لائسنس کے اجراء کو تیز کرنے اور قومی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پر زور دیا ۔
اس دورے کے دوران پویاک کمپنی کی مصنوعات اور جدید صنعتی آلات و سائل کو متعارف کرایا گیا،کمپنی کے ماہرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان مصنوعات کی منفرد خصوصیات کا تعارف کرایا اورملک کی صنعتی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کے اہم کردار کے بارے میں وضاحت دی۔
جدید ٹیکنالوجی کے علمبردار کی حیثیت سے پویاک کمپنی نے ہمیشہ اعلیٰ اور معیاری مصنوعات فراہم کرکے ملک کی صنعتی ترقی و پیشرفت میں مؤثر اقدامات انجام دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ رضوی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کمپنی جو کہ آستان قدس رضوی پروڈکٹیویٹی فاؤنڈیشن سے منسلک کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملکی پیداوار کی حمایت اور نئی ٹیکنالوجیز پر مبنی مصنوعات کی تیاری ہے ۔
اس کمپنی نے ملکی سطح پر قومی ماہرین ، وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے ملک کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے مختلف صنعتی اور ٹکنیکی شعبوں میں مؤثر اقدامات انجام دیئے ہیں۔

News Code 5640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha