-
آستان قدس رضوی فلور کمپنی کی سترہویں بین الاقوامی اناج،آٹا اور روٹی انڈسٹری سے متعلق منعقد نمائش میں شرکت
آستان قدس رضوی فلور کمپنی ایک نالج بیس کمپنی ہونے کے ساتھ صوبہ خراسان میں آٹے کی قدیمی ترین اور معروف ترین مینوفیکچرز میں سے ایک ہے جو اپنی اختراعات،متنوع مصنوعات اور مختلف قسم کے آٹے سے بنی اشیاء کو سترہویں بین الاقوامی اناج، آٹا اور روٹی انڈسٹری سے متعلق منعقدہ نمائش میں پیش کرنے کے ہدف سے شرکت کر رہی ہے ۔
-
وزارت خارجہ کے نمائندے کا رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کا دورہ
صوبہ خراسان رضوی میں واقع وزارت امور خارجہ کے دفتر کے سربراہ محترم ڈاکٹر احمد معصومی فر نے علاقائی اور عالمی منڈیوں میں غذائی مصنوعات کے حوالے سے روابط کو فروغ دینے اور برآمدات کو بڑھانے کے تناظر میں رضوی فوڈ انڈسٹریز کمپنی کی پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے اس کمپنی کا دورہ کیا۔
-
ایران اور وسطیٰ ایشیا کے مابین مشترکہ آثار و افکار کا از سر نو مطالعہ ایک ناقابل انکار ضرورت
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے محقق نے ایران اور وسطیٰ ایشیاکے مشترکہ ورثے کا ازسر نو مطالعہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی تہذیب کی تشکیل میں ان سرزمینوں کے علمائے کرام، شعراء اور صوفیاء کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی ۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی انتظامی اور جہادی امور کو چلانے کے تعلق سے ایک نمایاں رول ماڈل ہیں
’’آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی انتظامی اور مدیریتی صلاحیت ‘‘ کے عنوان سے مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ص) میں فقہ اجتماعی نظام کے چوتھے سیزن اسکول کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی ۔
-
پیغمبر اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے میلاد کی تقریب حرم امام رضا(ع) میں نہایت جوش و خروش سے منائی گئی
شب میلاد پیغمبر اکرم(ص) اور صادق آل محمد امام جعفر صادق(ع) کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کا سماں تھا اور مختلف صحنوں میں محافل جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
پیغمبر گرامی اسلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں چراغانی
پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی آمد کے موقع پر، امام رضا (ع) کے حرم کو پھولوں، بینرز اور کتبوں سے آراستہ کیا گیا ہے، جس سے عید کا سماں پیدا ہو گیا ہے۔
-
سید عمار حکیم کی آستان قدس رضوی کے متولی سے ملاقات
عراقی کی حکمت ملی پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید عمار حکیم نے اپنے ایران کے سرکاری دورے پر تہران میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی سے ملاقات کی ۔
-
’’علوم انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کانفرنس ؛ ایران و عراق کے مابین علمی تعاون کا آغاز
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) اور عراق کی الکنوز یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ’’علومِ انسانی میں جدید تحقیقات‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی جس میں عراقی یونیورسٹیوں کے 42 پروفیسرز اور محققین نے شرکت کی۔
-
تین ربیع الاوّل کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم تبدیل کر دیا گیا
تین ربیع الاوّل کا سورج طلوع ہوتے ہیں حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر نصب سیاہ پرچم اتار کر ’’نصر من اللہ و فتح قریب‘‘ سے مزیّن سبز پرچم کو گنبد ملکوتی حرم امام رضا(ع) پر لہرا دیا گیا۔
-
شیعہ اور سنی اتحاد؛ بارہ روز جنگ میں ایران کی امریکہ اور صیہونی حکومت پر فتح کی کلید
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’پیامبر اعظم؛اتحاد و اقتدار کا مظہر‘‘ کے موضوع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے قدس ہال میں علمائے اہلسنت کا اجلاس منعقد ہوا۔
-
’’پیامبر اعظم؛امت کے اتحاد اور اقتدار کا مظہر‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں علمائے اہلسنت کا اختتامی بیانیہ
آستان قدس رضوی کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی رحلت کے موقع پر ’’پیامبر اعظم؛ امت کے اتحاد اور اقتدار کا مظہر‘‘ کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا جس میں 700 سے زائد علمائے اہلسنت نے شرکت فرمائی۔
-
چہلم امام حسین(ع) کے دن حرم امام رضا (ع)میں عزاداری کا انعقاد
چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے بروز جمعرات کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق امام خمینی (رہ) میں عزاداری اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ علم الہدیٰ نے خطاب فرمایا ۔
-
مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز
یہ فقط ایک بارڈر نہیں ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی خدمت کا مرکز اور کاروان سرا ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کے متولی کی اربعین حسینیؑ کے پیدل مارچ میں شرکت
آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے اربعین حسینی کے پیدل مارچ(مشی) میں شرکت کی اور نجف سے کربلا کے درمیان لگائے جانے والے موکبوں کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
-
اربعین حسینی(ع) کے راستے میں حرم امام رضا(ع) کے خادمین کی موجودگی
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین نے اربعین حسینی(ع) کے راستے میں لگائے گئے موکبوں پر حاضری دی اور ان موکبوں کو متبرک تحائف سے نوازا۔
-
رضوی خادموں کا قافلہ؛ ایرانی و عراقی اقوام کے لئے وحدت کا منادی
حرم امام رضا(ع) کے خدام کا کاروان مسلسل پانچویں سال سے حرم رضوی کے متبرک پرچم اور کئی تحائف لے کر عراق جا رہا ہے ،یہ کاروان اپنے اس سفر کے دوران جہاں چہلم امام حسین (ع)پر لگائے جانے والے موکبوں کی تجلیل و تکریم کرے گا وہیں ایرانی اور عراقی اقوام کے لئے وحدت کا پیغام بھی دے گا۔
-
حرم امام رضا(ع) کے کفشدار خادمین کی جانب سے کاظمین میں موکب لگانے کا اہتمام
حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے چاہنے والوں کے دل چہلم امام حسین(ع) پر جانے کے لئے تڑپ رہے ہیں ،کربلا پر ختم ہونے والی تمام سڑکیں زائرین سے بھری نظر آتی ہیں ،اس موقع پر حرم امام رضا(ع) کے کفشدار خادمین(زائرین کے جوتوں کی حفاظت پر مامور) نے زائرین کی خدمت کے لئے کاظمین میں موکب لگایا ہے ۔
-
امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے شلمچہ بارڈر پر زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی
چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے شلمچہ بارڈر پر موکب لگایا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء، پروفیسرز اور یونیورسٹی کا عملہ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرے گا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں چہلم امام حسین(ع) کے خادموں کے لئے’’اذن خدمت‘‘ کے عنوان سے روحانی تقریب کا انعقاد
حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن خدمت خادمین اربعین‘‘ کے عنوان سے شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں حرم مطہر کے خادمین،بلدیاتی عملے کے نمائندے ،شہری منتظمین اور مشہد شہر کی اسلامک کونسل کے اراکین نے شرکت فرمائی۔
-
امامِ امت کی مدبّرانہ قیادت نے جنگ کے نتائج کو ایرانی قوم کے حق میں بدل دیا؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ اسرائیل کی مسلط کردہ حالیہ 12روزہ جنگ کے دوران امامِ امت کی حکیمانہ اور شجاعانہ قیادت نے دشمن کو شکست سے دوچار کرنے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا،رہبر معظم انقلاب کی صحیح منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں نے جنگ کے نتائج کو ایرانی قوم کے حق میں بدل دیا اور دشمن کو جنگ بندی کی درخواست پر مجبور کر دیا۔
-
روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خادمین نے ہمسایہ ملک کے مہمانوں کو رخصت کیا
دوغارون بارڈر کے ذریعہ افغان مہاجرین کی اپنے ملک واپسی میں اضافے کے پیش نظر،روضہ منورہ امام رضا(ع) کے خادمین نے آستان قدس رضوی کے متولی کے حکم پر اور کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برای امور مجاورین کی کاوشوں سے مہمان نوازی کا مظاہرہ کر کے ایرانی ۔ اسلامی مہمان نوازی ثقافت کی بہترین مثال پیش کی۔
-
مفید اور نفع بخش علم کو فروغ دینا اور نفس کی تربیت؛انسانی علوم میں تبدیلی کا محور ہے ؛آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نے علم و معنویت کے باہمی اتصال اور پیوند کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے علوم انسانی میں مفید اور نفع بخش علم کے فروغ اور نفس کی تربیت پر زور دیا اورروضہ منورہ امام رضا(ع) کے جوار میں علمی و سائنسی منصوبوں کے انعقاد کو بے پناہ روحانی برکات کا ذریعہ قرار دیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں چار ہزار افغان عزاداروں کی جانب سے عزاداری کے عظیم اجتماع کا انعقاد
تیرہ محرم الحرام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شبِ شہادت کی مناسبت سے افغان مہاجرین کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے صحن کوثر میں روایتی عزاداری کا انعقاد کیا گیا،جس میں چار ہزار افغان مہاجرین نے شرکت کی ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں یوم عاشور کے موقع پر مقتل خوانی کا انعقاد
’’انا للہ و انا الیہ راجعون حسین بن علی(ع) دنیا کے شقی ترین اور بدبخت ترین لوگوں کے ہاتھوں شہید کر دیا گیا‘‘یہ خبر صدیوں سے تکرار ہونے کے باوجود آج بھی تازہ اور جگرسوز ہے ، ہاں یہ جگر گوشۂ علی(ع) و زہراء(س) حسین بن علی(ع) ہیں جن کی جگہ کبھی نبی(ص) کے کندھوں پر ہوا کرتی تھی ،صحرائے کربلا کی تپتی اور گرم زمین پر پیاسے لبوں کے ساتھ شہید ہوئے اور خون سے لت پت جسم کے ساتھ خدا سے جا ملے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کی شامِ غریباں کے مراسم کا انعقاد
حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شامِ غریباں کے مراسم منعقد کئے گئے جس میں آستان قدس رضوی کے متولی نے خصوصی شرکت فرمائی۔
-
ٓیت اللہ احمد مروی: ایرانی قوم نے امام حسین(ع) کی ثابت قدمی اور استقامت سے متاثر ہو کر دشمن کو شکست دی
آستان قدس رضوی کے متولی نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف ایران کی فتح کا راز امام حسین(ع) کی ثابت قدمی اور استقامت سے متاثر ہونا قرار دیا ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں شبِ عاشور کے موقع پر خطبہ خوانی کے مراسم کا انعقاد
شب ِ عاشور کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں خطبہ خوانی کے مراسم منعقد کئے گئے ۔
-
’’احلیٰ من العسل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ عزاداری کے پروگرام میں نوجوانوں کی حضرت قاسم(ع) سے والہانہ محبت کے مناظر
محرم الحرام کے چھٹے دن حرم امام رضا علیہ السلام کے نورانی صحن ایسے نوجوان عزاداروں سے بھرے ہوئے تھے جن کے ماتھے پر ’’لبیک یا ثار اللہ‘‘ کی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور دل’’حبّ الحسین(ع)‘‘ سے لبریز تھے، یہ آج حرم مشرف ہوئے تھے تاکہ یہ کہہ سکیں کہ آج بھی ہمارے لئے شہادت شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔
-
زیارتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور اردو زبان زائرین کی تعداد بڑھانے پر تاکید
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر کی پاکستان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سابقہ نمائندے سے ملاقات کے دوران زیارتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور اردو زبان زائرین کی تعداد بڑھانے پر زور دیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزاء‘‘ کے روایتی پروگرام کا انعقاد؛دل غمِ حسین(ع) منانے کے لئےتیار ہوگئے
شبِ اوّل محرم الحرام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزاء‘‘ کے عنوان سے روایتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سیدالشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے پرچمِ عزاء کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر لہرایا گیا۔