حرم امام رضا(ع) میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کی شامِ غریباں کے مراسم کا انعقاد

حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی شامِ غریباں کے مراسم منعقد کئے گئے جس میں آستان قدس رضوی کے متولی نے خصوصی شرکت فرمائی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اتوار کی شام حرم امام رضا علیہ السلام میں سوگ کا سماں تھا مشہد مقدس کا آسمان سید الشہداء حضرت امام حسین(ع)  کے غم میں عزاداروں کے ساتھ گریہ کناں تھا۔ 
غم و اندوہ کے اس ماحول میں حضرت امام حسین(ع) کی شامِ غریباں کی مناسبت سے عزاداری کا عظیم پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی، نائب متولی مصطفی فیضی اور حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ جناب رضا خوراکیان سمیت خادمین، زائرین اور مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔ 
عزاداری کا یہ پروگرام نماز مغربین کے فوراً بعد ایوان باب الکاظم(ع) سے ’’یا حسینؑ‘‘ کے نعروں سے شروع ہوا ، حرم امام رضا(ع) کے خادمین ہاتھوں میں روشن شمعیں لئے گریہ کناں اشک بہاتے ہوئے صحن پیامبر(ص) سے صحن انقلاب اسلامی کی طرف روانہ ہوئے ،اس پرسکوت ماحول میں صرف ’’واحسینا‘‘ کی صدائیں بلند تھیں۔ 
اہلبیت عصمت و طہارت(ع) کے مداح خوان اور مرثیہ خوان جناب حسین علی مدد، سید علی اکبر عبد القادری اور علی مردانی نے سوزناک آواز میں مرثیے اور نوحے پڑھے۔ 
صحن انقلاب میں پہنچنے پر جناب ابراہیم احمدی اور امیر کرمانشاہی نے مصائب پڑھے، زائرین نے صحن انقلاب اسلامی میں دائرہ بنا کر ماتم داری کی ۔
عزاداروں اور خادموں کا یہ ماتمی دستہ ہاتھوں میں روشن شمعیں لئے صحن انقلاب کے پنجرہ فولادتک آیا اور وہی پر شام غریباں کا یہ پروگرام  مصائب خوانی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ 

News Code 6778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha