آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛عزاداری کا یہ پروگرام حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین اور آستان قدس رضوی کے ادارہ مراسم کے تعاون سے منعقد کیا گیاہے ۔
افغان مہاجرین کی انجمنوں اور ماتمی دستوں کے عہدیداروں اور ماتمی جوانوں نے عزاداری کے اس پروگرام میں شرکت کی اور آستان قدس رضوی کے تعاون اور حمایت کا شکریہ ادا کیا، آستان قدس رضوی کے تعاون کی وجہ سے افغان مہاجرین کی جانب سے روایتی عزادری کے اس طرح کے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ۔
عزاداری کا یہ اجتماع محض ایک رسم نہیں تھا بلکہ اہلبیت(ع) کی محبت کے سائے میں ایران اور افغانستان کی دو عظیم اقوام کے اٹوٹ اور مضبوط رشتے کا مظاہرہ بھی تھا ایک ایسی مجلس جس نے وحدت و یکجہتی ، بھائی چارے اور مشترکہ سوگواری کی ثقافت کی عکاسی کی۔
عزاداری کا یہ روحانی اجتماع جس میں افغان زائرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،حرم امام رضا(ع) کے محرم الحرام کے ممتاز پروگراموں میں شمار کیا گیا اور سب عزاداروں کے دلوں پر نقش ہو گیا،اسی طرح یہ ان مہاجرین کی والہانہ محبت کی داستان بھی بن گیا جنہوں نے بے وطنی کی حالت میں اپنے آپ کو ضریح مقدس کے نور سے جوڑ رکھا ہے انہوں نےعزاداری کے اس پروگرام کے ذریعہ یہ ثابت کر دیا کہ اہلبیت(ع) سے محبت کی کوئی حد و مرز نہیں ہے ۔

تیرہ محرم الحرام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شبِ شہادت کی مناسبت سے افغان مہاجرین کی جانب سے حرم امام رضا(ع) کے صحن کوثر میں روایتی عزاداری کا انعقاد کیا گیا،جس میں چار ہزار افغان مہاجرین نے شرکت کی ۔
News Code 6805
آپ کا تبصرہ