حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزاء‘‘ کے روایتی پروگرام کا انعقاد؛دل غمِ حسین(ع) منانے کے لئےتیار ہوگئے

شبِ اوّل محرم الحرام کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں ’’اذن عزاء‘‘ کے عنوان سے روایتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سیدالشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے پرچمِ عزاء کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر پر لہرایا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مشہد مقدس میں ماہ ذی الحجہ کی آخری شام سوگ اور عزائے امام حسین علیہ السلام میں تبدیل ہوگی ، سورج غروب ہوتے ہی حرم امام رضا علیہ السلام کے سنہری گنبد پر عزائے امام حسین(ع) کے سیاہ پرچم کو لہرا دیا گیا ، وہ پرچم جوھوا کے ہر جھونکے ساتھ محرم کی دکھ بھری داستان اور امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کو یاد دلاتا ہے ۔ 
مؤرخہ 26 جون2025 کی شام کو حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین اور مشہد مقدس کے عزادار دیرینہ رسم کے مطابق حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر میں اذن عزا لینے کے لئے حاضر ہوئے تاکہ ایک بار پھر سے عزاداروں کی صفوں میں شامل ہو کر ’’حی علی العزاء‘‘ کی صدا بلند کر سکیں ۔ 
اس روایتی پروگرام میں جسے حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی میں منعقد کیا گیا تھا آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی،نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی ،حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ جناب رضا خوراکیان ،حرم کے چند عہدیداران،خادمین اورمذہبی انجمنوں سمیت زائرین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ 
اس پروگرام میں حجت الاسلام محمد باقر حیدری کاشانی نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کو ’’نفس مطمئنہ‘‘ کا مظہر و مصداق قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی حق کے راستے پر چلتا ہے بہشت جاودانی اور نعمتِ ابدی اس کا مقدر ہے ۔ 
مذہبی انجمنوں کو متبرک پرچم ہدیہ کئے جانے کی تقریب
اس روایتی پروگرام کے ضمن میں حرم امام رضا(ع) کے سنہری پرچم پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور ضریح مطہر کی چادر بھی تبدیل کی گئی ، اس کے علاوہ ملک بھر کی 145 مذہبی انجمنوں کو آستان قدس رضوی کا متبرک پرچم بھی ہدیہ کیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر ذاکرین اہلبیت(ع) نے مرثیے اور مصائب پڑھے۔ 
واضح رہے کہ ہر سال ’’اذن عزا‘‘ کے عنوان سے اس روایتی پروگرام کو منعقد کیا جاتا ہے اور گنبد مطہر پر سوگ کی مناسبت سے سیاہ پرچم لہرایا جاتا ہے جو کہ تین ربیع الاوّل تک اس طرح سیاہ رہتا ہے ۔ 

News Code 6691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha