امام رضا(ع)  بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے شلمچہ بارڈر پر زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی

چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کی جانب سے شلمچہ بارڈر پر موکب لگایا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء، پروفیسرز اور یونیورسٹی کا عملہ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرے گا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بصرہ یونیورسٹی نے امام رضا(ع) یونیورسٹی کے تعاون سے شلمچہ بارڈر پر موکب لگایا ہے تاکہ زائرین کو مناسب خدمات فراہم کی جا سکیں ،یہ موکب 5اگست2025بروز سوموار سے شلمچہ بارڈر پر خدمات دینا شروع کر دے گا،اس موکب پر رضاکار خدام زائرین کو رہائش، خوراک، علاج اور رہنمائی جیسے خدمات فراہم کریں گے۔

اس کے علاوہ اس موکب پر زائرین کو نجف سے کربلا کے مقدس راستے پر پیدل چلنے اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے حوالے سے مکمل رہنمائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پراجیکٹ امام رضا(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کے منتظم اعلیٰ کے حالیہ دورے اور امام رضا(ع) یونیورسٹی اور بصرہ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی قرار داد پر دستخط کے بعد عمل میں لایا گیا ہے ۔

News Code 6873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha