زائرین
-
ماہ رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی پروگراموں کی تفصیلات
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے ماہ مبارک رمضان کے ایّام میں غیرملکی زائرین کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
-
حرم امام رضا(ع) میں بین الاقوامی حافظ خواتین کے توسط سےقرآن کریم کی تلاوت
ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مختلف ممالک کی حافظ خواتین نے حرم امام رضا(ع) میں قرآن کریم کی تلاوت فرمائی۔
-
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر کی جموں و کشمیر کے علمائے کرام سے ملاقات
ماہ رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے کے موقع پر جموں و کشمیر کے علمائے کرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری سے ملاقات کی۔
-
دشمن کا مقابلہ کرنے کی کلید اتحاد و یکجہتی اور اہلبیت(ع) کی پیروی ہے؛ آیت اللہ احمد مروی
آستان قدس رضوی کے متولی نےکہا کہ دشمن کی سازشوں کا مقابلہ امت مسلمہ کے اتحاد اور اہلبیت(ع) کی اتباع اورپیروی کے ذریعہ ہی کیا جا سکتا ہے ۔
-
حضرت فاطمہ (س) کے یوم ولادت کے موقع پر عراق سے پیدل چل کر آنے والے قافلوں کی حرم امام رضا(ع) میں پذیرائي
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر نے عشرہ فاطمیہ اور ایّام ولادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر عراق سےپیدل چل کرآنے والے قافلوں کی میزبانی اور پذیرائي کی خبر دی۔
-
حرم امام رضا(ع) کے فن تعمیر پر مبنی 70ہزار سوغاتِ زائر کی تیاری
بہ نشر پبلیکیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 2017 سے اس پبلشنگ مرکز نے حرم رضوی کے فن تعمیر اور ایلیمنٹ پر مبنی زائر کی ثقافتی سوغات کی مصنوعات تیار کرنا شروع کی،جن کی تعداداس وقت اشاعتی مارکیٹوں میں 70 ہزار سے زیادہ ہے ۔
-
زیارت کو آسان بنانا آستان قدس رضوی کی اوّلین ترجیح ہے ؛ نائب متولی کا بیان
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے زیارت کو آسان بنانے اور اس سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے کو آستان قدس رضوی کی اوّلین ترجیح قرار دیا۔
-
زیارت کو معیاری بنانے اورغیرملکی زائرین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری
زیارت سے متعلق سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے امام رضا(ع) قومی ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس وزات خارجہ میں منعقد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربرارہ نے خصوصی شرکت کی
-
بین الاقوامی سطح پر ۷۰ ہزار افراد نے حرم امام رضا (ع) میں اعتکاف کی خواہش ظاہر کی
۲۲ ممالک سے تقریباً ۷۰ ہزار خوش قسمت افراد نے حرم امام رضا علیہ السّلام میں اعتکاف کرنے کیلئے نام درج کرایا۔
-
مہمان خانہ حرم حضرت رضا (ع) کی تاریخ؛ گزشتہ ۴۳۵ سالوں سے روزانہ کھانے کا اہتمام
حرم حضرت رضا (ع) کا مہمان خانہ آٹھویں امام (ع) کی بارگاہ اقدس کے قدیم ترین مقامات میں سے ایک جانا جاتا ہے، آستان قدس رضوی کے کتب خانوں، میوزیم اور دستاویزات بالخصوص تحریری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے صفوی ، افشاری اور قاجار کے دور میں کس طرح زائرین کی خدمت کی جاتی تھی۔
-
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ:
حرم امام رضا (ع) کی زیارت کے لئے سالانہ ۵ سے ۷ ملین زائرین حاضر ہوتے ہیں
ستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ حرم امام رضا (ع) میں سالانہ کی بنیاد پر ۵ سے ۷ ملین زائرین، آنحضرت کی زیارت کیلئے مشرف ہوتے ہیں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفندیاری:
روضہ امام علی رضا (ع) زائرین کو مفت ویزا کے لئے "سفارتی زیارت“ کے عنوان سے پروگرام شروع کرنے جارہا ہے
حرم امام رضا (ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے ”سفارتی زیارت“ کے عنوان سے ہم ایک پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں جو زیارت کے متمنی افراد کیلئے مفت ویزا فراہم کرے گا، جسکے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف ملکوں میں موجود خانۂ فرہنگ میں زیارت، نذر اور وقف کیلئے ادارہ قائم کئے جائیں گے۔
-
اربعینِ امام حسین(ع) کی وحدت بخش ثقافت کوامت مسلمہ میں ہمیشہ جاری رہنا چاہئے؛متولی حرم امام رضاؑ
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اہلسنت علماء و زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور ثقافت،ایثارومحبت،ہمدردی اور اتحاد و یکجہتی پر مشتمل ہے ،آج ہمیں اربعین کی وحدت بخش ثقافت کو امت مسلمہ میں فروغ دینے اور جاری رکھنے کی ضرورت ہے اس لئےاگرچہ اربعین ملیین مارچ ختم ہو گیا ہے لیکن اس ثقافت کو ہرگز ختم نہیں ہونا چاہئے۔
-
ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کو (آرام جان ھا) یعنی دلوں کے سکوں کے عنوان سے منایا جائے گا
امام رضا علیہ السّلام کا تمام انسانوں کیلئے انیس النفوس ہونے کے عنوان سے، ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کو آرام جان ھا کے شعار کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے:
ایران کے تمرچین بارڈر پر زائرین کی شب و روز خدمت
مغربی آذربائجان میں واقع تمرچین بارڈر پر اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے عراق جانے والے زائرین کی خدمت میں خادمین حرم امام رضا علیہ السلام ھمہ وقت خدمت میں مصروف ہیں۔
-
حرم امام رضا (ع) کے متولی کا زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر زور
آستان قدس رضوی (ع) کے متولی نے حکومتی اداروں کا حرم کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صفر کے آخری عشرے میں آنے والے زائرین کی بہتر میزبانی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ادارے پوری توانائی کے ساتھ میدان میں آئیں۔
-
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے اطلاع دی۔
امام رضا علیہ السلام کا حرم شب قدر کے اعمال کی انجام دہی میں غیر ایرانی زائرین کا میزبان
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں غیر ایرانی زائرین کے شعبہ کے مدیر نے اردو اور عربی زبان زائرین کے لئے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں خصوصی طور پر ۱۹ویں،۲۱ویں اور ۲۳ویں شب قدر میں اعمال کے انعقاد کی اطلاع دی۔
-
زائروں اور مجاوروں کی خدمت کرنے والے حضرت امام رضا علیہ السلام کے مہمان خانہ کی ایک سالہ کارکردگی
ایران کا سب سے بابرکت مہمان خانہ
امام رضا علیہ السلام کے با برکت دسترخوان پر بیٹھنا ہر اس زیارت کرنے والی کی دلی تمنا ہوتی ہے جو ہزاروں امیدوں کے ساتھ امام علیہ السلام کی بارگاہ میں شرفیاب ہوتا ہے اور امام سے راز و نیاز کرتا ہے اسی دوران یہ کتنی خوبصورت بات ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے مہمان خانہ کا چراغ لوگوں کے ہدیوں کے زیر سایہ روشن ہے اور ہر سال اس دربار کے بہت سے عقیدت مند اس دسترخوان کا لذیذ کھانا چکھنے کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں اور اس بات کا احساس کر سکتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام نے ان پر اپنی نگاہ کرم فرمائی ہے۔
-
زائرین اور مجاورین ؛ حرم امام رضا(ع) کے بابرکت دسترخوان پر مہمان
ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے ایک بار پھر سے حرم امام رضا(ع) کے خادموں کو روزے داروں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا اور زائرین و مجاورین کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بابرکت دستر خوان پر مہمان بننے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ۔
-
اسپین سے تعلق رکھنے والا عیسائی جوان حرم امام رضا(ع) میں مسلمان ہوگیا
حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت کے موقع پر اسپین سے تعلق رکھنے والے عیسائی جوان نے دین مبین اسلام قبول کر لیا۔