زائرین کو دی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے حرم رضوی اور حرم علوی کی خادم خواتین کے مابین نشستوں کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں آستان قدس رضوی اور حرم مطہر امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی عہدیدار خادم خواتین کے مابین زائرین کی خدمات میں بہتری لانے کے لئے مشاورتی نشستیں منعقد کی گئیں۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ان نشستوں کا انعقاد مؤرخہ 19اور20مئی 2025 کو حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ صحن و حریم انتظامات میں کیا گیا، جس میں ان عہدیدار خادم خواتین نے شرکت فرمائی ۔
ان عہدیدار خادم خواتین نے حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ خدمات اور خواہران کے انتظامی ادارے،واش رومز اوران میں استعمال ہونے والے ہینڈ واش اور دیگر مصنوعات کا جائزہ لیا۔
ان نشستوں کا مقصد خواتین کے انتظامی شعبوں میں روضہ رضوی کی سرگرمیوں اور خدمات سے آگاہی ، معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا تھا تاکہ خاص مناسبتوں پر دونوں مزارات کے لئے اعزازی خادمین بھیجے جا سکیں۔
واضح رہے کہ یہ مشاورتی نشستیں امام رضا علیہ السلام کے زائرین کو دی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے اور دونوں مزارات کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئیں۔
ان عہدیدار خادم خواتین نے حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف حصوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت بھی کی۔

News Code 6479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha