آستان قدس رضوی کی رپورٹ کے مطابق،حرم امام رضا علیہ السلام سے متعلق کرامت رضوی فاؤنڈیشن اور خادمین حرم کی شب و روز تلاش و کوشش سے مغربی آذربائجان میں تمرچین بارڈر پر موکب امام رضا علیہ السلام میں ۲۹ محرم الحرام سے ہی شب و روز زائرین کی خدمت کی جا رہی ہے۔
اس موکب میں، جو کہ پیرانشہر کے ۲۰۰۰ نشستوں والے اسٹیڈیم میں واقع ہے، زائرین اربعین کی خدمت میں تینوں وقت کا کھانا پیش کیا جاتا ہے جس میں۔ ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے۔
تمرچن بارڈر پر چائے، شربت اور منرل واٹر کی تقسیم اور واشنگ مشینوں کی تنصیب جیسی فلاحی خدمات کی فراہمی موکب امام رضا علیہ السلام کی دیگر خدمات میں شامل ہیں۔
اس موکب میں زائرین اربعین حسینی کو مختلف ثقافتی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ