زیارت کو آسان بنانا آستان قدس رضوی کی اوّلین ترجیح ہے ؛ نائب متولی کا بیان

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے زیارت کو آسان بنانے اور اس سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے کو آستان قدس رضوی کی اوّلین ترجیح قرار دیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛زائرین کی خدمت کے مقامات کی توسیع و ترقی اور قبلہ اسکوائر کے فرنٹ کی بحالی کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب باب الجواد(ع) اور باب الرضا(ع) کے وسط میں منعقد کی گئی ، جس میں آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ احمد مروی،مشہد مقدس کے میئر جناب محمد رضا قلندر شریف اورشہرمشہد کے چند ایک حکام نے شرکت فرمائی، اس افتتاحی تقریب کے دوران آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر اجلاس میں آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے ایک بات پر بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے کہ زیارت کو آسان بنایا جائے اور با معرفت زیارت کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں اور اس کام کے لئے دو اہم اصولوں پر خصوصی توجہ دی جائے ایک حرم امام رضا(ع) کی جگہ میں توسیع کی جائے اور دوسرا یہ کہ دینی اور روحانی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے۔
جناب مصطفیٰ فیضی نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی میں زائر کی خدمت اور زیارت سے زیادہ کوئی بھی کام اہم نہیں ہے اسی لئے حالیہ برسوں میں تعمیراتی اور ثقافتی حوالے سے مخیر حضرات کے تعاون سے بہت سارے اہم اقدامات انجام دیئے جارہے ہیں
انہوں نے آستان قدس رضوی کے حالیہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے تمام صحنوں اور ہالز میں لائیٹنگ زیادہ کرنے کے منصوبے کو حال ہی میں مکمل کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے حرم امام رضا علیہ السلام کی مسجد گوہر شاد کی مرمت و بحالی کے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کا ایک اور اہم اقدام مسجد گوہر شاد کے گنبد مطہر کی کاشی کاری اور مرمت و بحالی تھی جسے رواں شمسی سال1403 کے آغازمیں مکمل کیا گیا۔
انہوں نے شہری انتظامیہ اور حکام کا قبلہ اسکوائر پراجیکٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں باب الجواد(ع) سے بیت المقدس چوک تک کا7 ایکٹر رقبہ شامل ہے اس منصوبے کے تحت زائرین کے زیارتی مقامات میں توسیع ہو گی ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے لئےآستان قدس رضوی نے 250 بلین تومان سے زائد لاگت کی رقم خرچ کی ہے ۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے مزید یہ بتایا کہ زائرین کے زیارتی مقامات میں مزید توسیع کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم(ص) اور صحن امام حسن مجتبیٰ(ع) کے انڈر گراؤنڈ حصے کو بھی تیار کرنے کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے ۔

News Code 5134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha