آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر کی جموں و کشمیر کے علمائے کرام سے ملاقات

ماہ رمضان کے بابرکت اور مقدس مہینے کے موقع پر جموں و کشمیر کے علمائے کرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری سے ملاقات کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس ملاقات کے دوران زیارت سے متعلق مشترکہ تعاون کو مستحکم بنانے کے ساتھ دینی تعلیمات کو فروغ دینے اور زائرین کے عقائد کو مضبوط بنانے پر تاکید کی گئی،علمائے کرام کا یہ وفد چودہ افراد پر مشتمل تھا جس میں کشمیر کے مشہور و معروف آئمہ جمہ و جماعت،خطباء اور دینی و مذہبی راہنماشامل تھے ،آستان قدس رضوی کے سربراہان کی جانب سے اس وفد کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے اس ملاقات کے دوران کشمیر سے آنے والے زائرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ زائرین امام رضا(ع) کے مخلص ترین اور عاشق ترین زائرین ہیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) نہ فقط اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کے لئے پناہ گاہ ہے بلکہ امت مسلمہ کے مابین اتحاد و یگانگی اور وحدت کا مرکز ہے ۔
انہوں نے دینی تعلیمات کو فروغ دینے میں علماء کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شیعہ مکتب فکر میں منبر اور زیارت دو بے مثال نعمتیں ہیں جو زائرین کے ایمان کو مستحکم بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ،برصغیر کے زائرین میں پائی جانے والی معرفت اس خطے کے باتقوا علماء کی علمی و دینی کاوشوں کی مرہون منت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ زیارت سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور اس دوران دینی عقائد اور قرآنی تعلیمات کو عام کیا جائے ،اس سلسلے میں کشمیر کے علمائے کرام اور اسلامی اسکالرز دینی و ثقافتی سفیر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
واضح رہے  کہ حرم امام رضا علیہ السلام میں سالانہ دنیا بھر سے لاکھوں زائرین  زیارت کے لئے مشرف ہوتے ہیں اور ان میں کشمیری زائرین بھی کافی تعداد میں زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

News Code 5865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha