بین الاقوامی سطح پر ۷۰ ہزار افراد نے حرم امام رضا (ع) میں اعتکاف کی خواہش ظاہر کی

۲۲ ممالک سے تقریباً ۷۰ ہزار خوش قسمت افراد نے حرم امام رضا علیہ السّلام میں اعتکاف کرنے کیلئے نام درج کرایا۔

حرم امام رضا علیہ السّلام کے مقدس مقامات کے نائب امین بہنام نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مبارک رجب المرجب میں اعتکاف کی عظیم عبادت میں شامل ہونے کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر تقریباً ۷۰ ہزار افراد نے اپنے نام کا رجسٹریشن کیا ہے۔

تاہم حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں میزبانی کی محدود صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ۲۶ دسمبر ۲۰۲۳ء کو قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمت افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام رضا علیہ السّلام میں ۱۲۰۰ معتکفین کی میزبانی کی گنجائش موجود ہے۔

ایران کے مختلف حصوں سے ۶۷ ہزار درخواست دہندگان

امین بہنام نے کہا: درخواست گزاروں کی رجسٹریشن ۱۴ دسمبر سے شروع ہہوئے جو ۲۳ دسمبر تک جاری رہا، اس دوران ۷۰ ہزار سے زائد درخواست گزاروں نے اس اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کیا۔

بہنام کے مطابق، ۱۰ دنوں کے اس عرصے کے دوران ایران میں مقیم ۶۷ ہزار ۳۵۵ سے زائد افراد نے اپنی رجسٹریشن کو حتمی شکل دی، جن میں سے ۴۲ ہزار ۱۷۲ درخواست دہندگان کا تعلق صوبہ رضوی خراسان سے ہے اور ۵ ہزار ۶۸۱ کا تعلق صوبہ تہران اور ۴ ہزار ۶۰۶ کا تعلق صوبہ اصفہان سے ہے۔

۲۱ ممالک سے ۳ ہزار ۷۰ درخواست دہندگان

مقدس مقامات رضوی کے نائب کے اعلان کے مطابق ایران کے علاوہ دنیا کے ۲۱ ممالک سے ۳ ہزار ۷۰ درخواست گزاروں نے روضہ مطہر رضوی میں اس معنوی پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے اپنی درخواستیں درج کرائی ہیں، جو ترتیب کے لحاظ سے، افغانستان، پاکستان، ہندوستان، عراق، اور ترکی کے ممالک۔، لبنان، آسٹریلیا، آذربائیجان، شام، نائیجیریا، امریکہ، کینیڈا، بنگلہ دیش، تنزانیہ، جرمنی، فلپائن، قازقستان، جنوبی افریقہ، کویت، نیدرلینڈ اور ہنڈوراس ان ملکوں کے نام قابل ذکر ہیں۔

نوجوانوں اور خواتین کی قیادت

حرم مطہر رضوی کے مقدس مقامات کے نائب نے کہا: کل ۷۰,۰۰۰ ایرانی اور غیر ایرانی افراد میں سے جنہوں نے حرم مطہر رضوی کے اعتکاف میں شرکت کے لیے ویب سائٹ یا ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرایا ہے۔ ان میں سے ۲۲ ہزار ۱۷۱ مرد اور ۴۸ ہزار ۲۵۶ خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ، درخواست دہندگان کی عمر کی حد کے لحاظ سے، سب سے زیادہ تعداد بالترتیب ۳۱ سے ۴۰ سال، ۱۱ سے ۲۰ سال، اور ۲۱ سے ۳۰ سال کی عمر کی حدود سے متعلق ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان طبقہ آگے بڑھ رہا ہے اور وہ اس معنوی پروگرام  میں شرکت کریں گے۔

۱۲۰۰ معتکفین کی میزبانی کا امکان

بہانم نے روضہ امام رضا رضا علیہ السلام میں استقبال کی گنجائش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے جگہ کی محدودیت کے سبب حرم مقدس میں ۱۲۰۰ افراد کی میزبانی ممکن ہے جو مرد و خواتین کی تعداد کے لحاظ سے برابر سے  تقسیم کی جائے گی۔

ان کے مطابق اس سال ۱۲۰۰ افراد کی گنجائش میں سے زیادہ سے زیادہ ۱۰ فیصد غیر ایرانی زائرین کے لیے اور ۱۰ فیصد سے زیادہ صوبہ خراسان رضوی سے باہر کے زائرین کے لیے اور ۱۰ فیصد وہ زائرجو ۳ سال روضہ امام رضا علیہ السلام سے جڑے ہوئے ہیں مختص کیے جائیں گے۔ ۷۰% دوسرے افراد جنہوں نے رجسٹریشن کیا ہے ان سے مختص یوگا۔

۵ جنوری کو منتخب افراد کے اسماء کا اعلان

حرم مطہر کے مقدس مقامات کے نائب مطہر نے کہا:یکم جنوری کو تمام رجسٹریشن کرنے والے افراد کے درمیان قرعہ اندازی ہوگی اور ۵ جنوری کو منتخب شدہ افراد کو ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

News Code 3071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha