ماہ رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی پروگراموں کی تفصیلات

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے ماہ مبارک رمضان کے ایّام میں غیرملکی زائرین کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ نے ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر عرب زبان، اردو زبان، وسطیٰ ایشیا اور یورپین زائرین کے لئے مختلف پروگرامز منعقد کئے ہیں۔
 عرب زبان زائرین کے خصوصی پروگرامز
حرم امام رضا علیہ السلام کے قاریان قرآن کے توسط سے روزانہ ایک پارے کی تلاوت، صلاح حدادی کے توسط سے دعائے افتتاح کی قرائت اور شیخ مہدی کنعانی کے توسط سے دعائے ابوحمزہ ثمالی کی قرائت، شرعی مسائل کی کلاسزز اور حجت الاسلام شیخ عقیل حاجیان کے توسط سے شرعی مسائل کا جواب دیا جانا،تقاریراور شب ہای قدر کے خصوصی پروگراموں کا انعقاد وغیرہ جملہ ایسے پروگرامز ہیں جنہیں ماہ مبارک رمضان میں عرب زبان زائرین کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔
حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے خصوصی پروگرامز
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں مشرف ہونے والے اردو زبان زائرین کے لئے بھی مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں روزانہ ایک پارے کی تلاوت، زیارت امام رضا(ع) کی قرائت،امام حسن مجتیٰ(ع) اور وفات حضرت خدیجہ(س) کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز کا انعقاد،یوم قدس کے موقع پر خصوصی نشست کا انعقاد،شرعی مسائل کا جواب، تربیتی تقاریر اور شب ہای قدر کے مخصوص پروگرامز جملہ ایسے پروگرامز ہیں جو اردو زبان زائرین کے لئے منعقد کئے جائیں گے۔
وسطیٰ ایشیا اور یورپین زائرین کے پروگرامز
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے وسطیٰ ایشیا اور یورپین زائرین کے لئے بھی مختلف پروگرامز ماہ مبارک رمضان میں منعقد کئے جائیں گے جن میں ماہ مبارک رمضان اور قرآنی تعلیمات پر مبنی انگریزی زبان میں براہ راست پروگرامز شامل ہیں جنہیں آستان قدس رضوی کے انسٹا گرام پیج پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

News Code 5894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha