شبِ شہادت امام رضا(ع) کی مناسبت سےعزاداری کا انعقاد

شب23 ذی القعد جو کہ شب شہادت امام رضا علیہ السلام ہے اس مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے زائرین کی جانب سے عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ 23 ذی القعد  جو کہ ایک روایت کی بنا پر امام رضا(ع) کی شہادت کی رات ہے اس مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن پیامبر اعظم میں عزاداری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
عزاداری کے اس پروگرام کا آغاز زیارت امین اللہ کی قرائت سے ہوا جس کے بعد ذاکر اہلبیت(ع) علی ملائکہ نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مرثیہ پڑھے۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید حسین ہاشمی نژاد نے عالم آل محمد(ع) حضرت امام رضا(ع) کے فضائل و مصائب بیان کئے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنے تمام زائرین کے حالات سے واقف ہیں اور ان سب کو عنایت فرماتے ہیں۔
حجت الاسلام ہاشمی نژاد نے حضرت ابوالحسن الرضا علیہ السلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن اس امام (ع) کی قبر کے زائرین مقام و منزلت میں بالا ترین درجے پر فائز ہوں گے کیوں کہ بعض روایات میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا ثواب ایک ہزار حج یا اس سے بھی زیادہ بیان ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی امام (ع) کی زیارت سے مشرف ہوتا ہے اسے امام کی طرف سے بلایا جاتا ہے کوئی بھی بغیر دعوت اور بغیر اجازت کے آئمہ معصومین علیہم السلام کی زیارات سے مشرف نہیں ہو سکتا، اس لئے زائرین کو اس نورانی بارگاہ میں حاضر ہونے کی قدر کو جاننا چاہئے اور اس سے مکمل طور پر بہرہ مند ہونا چاہئے۔
پروگرام کے اختتام پر سید رضا یعقوبی آل نے اشعار پڑھے اور حنیف طاہری نے مرثیہ خوانی کی اورسید محمود صفاتی نے دعائے توسل پڑھی۔

News Code 6480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha