حرم امام رضا (ع) کی زیارت کے لئے سالانہ ۵ سے ۷ ملین زائرین حاضر ہوتے ہیں

ستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ حرم امام رضا (ع) میں سالانہ کی بنیاد پر ۵ سے ۷ ملین زائرین، آنحضرت کی زیارت کیلئے مشرف ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے بین الاقوامی ادارۂ برائے غیر ایرانی زائرین کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السّلام کے زائرین کی بہتر میزبانی اور خدمت، اس ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک اور شہروں سے آنے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اسی لئے مختلف شعبوں کے ذریعے ان کے مسائل حل کئے جاتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ زائرین کی اہم ضرورت، ان کی زیارت اور معارف ہے، جس کو پورا کرنے کیلئے ادارۂ برائے زائرین غیر ایرانی کوشاں رہتا ہے۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے بین الاقوامی ادارے کے دیگر اہداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ زائر ایک یادگار اور معنویت سے بھرپور زیارت کرے، لہٰذا اس سلسلے میں ہم تبلیغی، معلوماتی اور دینی اعتبار سے زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ زائرین کو ۲۵ قسم کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں، کہا کہ یہ خدمات، صحنِ غدیر میں عرب زائرین، غدیر ہال میں پاکستان و ہندوستان کے زائرین اور دارالرحمہ ہال میں عربی اور آذری زائرین کو فراہم کی جاتی ہیں۔

حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا کہ غیر ایرانی زائرین کی بہتر میزبانی اور ان کی پذیرائی کیلئے ۷۰۰ خواتین و حضرات ۲۴ گھنٹے خدمت سر انجام دیتے ہیں اور ان خادمین کی خصوصیات یہ ہیں کہ ان کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے اور ان میں سے اکثر یونیورسٹیوں کے پروفیسر یا سابق سفارتکار اور ایرانی قونصل خانوں میں سرگرم اراکین ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم زائرین کے اس بین الاقوامی ادارے میں ۱۴ زبانوں میں سرگرمی سرانجام دیتے ہیں، کہا کہ حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں سالانہ کی بنیاد پر ۵ سے ۷ ملین زائرین حاضری دیتے ہیں اور ان زائرین میں سے ۶۵ فیصد عرب ممالک، ۲۵ فیصد برصغیر پاک وہند اور ۱۰ فیصد آذربائجان، ترکیہ، یورپ ممالک اور امریکہ سے آتے ہیں۔

News Code 2511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha