کربلا
-
مہران بارڈر؛چہلم امام حسین(ع) پر آنے والے زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کا خدمتی مرکز
یہ فقط ایک بارڈر نہیں ہے بلکہ امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کی خدمت کا مرکز اور کاروان سرا ہے ۔
-
رضوی خادمین مہران بارڈر پر اربعین حسینی کے زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر تیار
چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے فقط چند دن باقی ہیں ،مہران بارڈر پر رضوی خادمین کی جانب سے میزبانی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ،اس جگہ پر آستان قدس رضوی کا مرکزی کچن روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لئے ہزاروں کھانے تیارکر کے تقسیم کر رہا ہے ۔
-
بصرہ یونیورسٹی کے موکب کے لئے امام رضا(ع) یونیورسٹی کا خدماتی قافلہ روانہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی امام رضا(ع) کے چانسلر ڈاکٹر ابراہیم دانشی فر کی راہنمائی میں یونیورسٹی کا کاروان ’’ الی بیت المقدس‘‘ شلمچہ بارڈر کی طرف روانہ ہو گیا تاکہ بصرہ یونیورسٹی کے موکب پر جا کر زائرین کی خدمت کر سکے۔
-
نجف اشرف میں حرم امام رضا(ع) کے متبرک پرچم کے سائے میں اربعین حسینی کے زائرین کو مختلف خدمات کی فراہمی
ان ایّام میں نجف اشرف میں ایک منفرد اور خاص کیفیت ہے ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے جوار میں امام رضا(ع) کے حرم کا متبرک سبز پرچم موکب پر لہرا رہا ہے جو اربعین حسینی کے زائرین کو مشہد مقدس کی خوشبو کا احساس دلاتا ہے ،یہ رضوی خادموں کا موکب ہے جو پہلی بار اس شہر میں لگایا گیا ہے جس میں زائرین کے لئے کرامت و محبت کا رنگین دسترخوان بچھایا گیا ہے ۔
-
اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کےاطراف میں خدماتی موکبوں کا آغاز
گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ایّام اربعین حسینیؑ کی آمدکی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے اطراف میں خدماتی موکب لگا دیئے گئے ہیں جن پر زائرین کو مختلف طرح کی خدمات اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
-
عراقی موکبوں کی تعظیم و تکریم کے لئے حرم امام رضا(ع) کے ۵۵ خادمین عراق روانہ
حرم امام رضا(ع)کے خدام کو چہلم امام حسین(ع) پر روانہ کرنے والے سربراہ نے بتایا کہ عراقی موکبوں کی تعظیم و تکریم کے لئے حرم امام رضا(ع) کے 55 خادمین عراق روانہ کئے جائیں گے۔
-
حرم امام رضا(ع) کے کفشدار خادمین کی جانب سے کاظمین میں موکب لگانے کا اہتمام
حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے چاہنے والوں کے دل چہلم امام حسین(ع) پر جانے کے لئے تڑپ رہے ہیں ،کربلا پر ختم ہونے والی تمام سڑکیں زائرین سے بھری نظر آتی ہیں ،اس موقع پر حرم امام رضا(ع) کے کفشدار خادمین(زائرین کے جوتوں کی حفاظت پر مامور) نے زائرین کی خدمت کے لئے کاظمین میں موکب لگایا ہے ۔
-
’’بانوان عاشورائی‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) میں خواتین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد
سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے ایّامِ سوگ کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں ’’بانوان عاشورائی‘‘(عاشورائی خواتین) کے عنوان سے عزاداری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں شبِ عاشور کے موقع پر خطبہ خوانی کے مراسم کا انعقاد
شب ِ عاشور کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں خطبہ خوانی کے مراسم منعقد کئے گئے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں پاکستانی زائرین و مجاورین کی جانب سے عزاداری و ماتم داری کا انعقاد
سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے ایّامِ سوگواری و عزاداری کی مناسبت سے محرم الحرام کی راتوں میں حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں واقع حسینیہ حرم دنیا بھر سے آنے والے زائرین سے بھرا ہوتا ہے،پاکستانی زائرین و مجاورین کی جانب سے بھی اس حسینیہ میں عزاداری و ماتم داری کا انعقاد کیا گیا۔
-
مختلف اقوام کی ثقافت اور فن کو متعارف کرانے کے لئےحرم امام رضا(ع) میں مختلف ممالک کے آرٹسٹوں اور فنکاروں کی حاضری
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) میں مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف ممالک کے فنکار اور آرٹسٹس اپنی اپنی ثقافت اور فن کو متعارف کراتے ہیں ، اس سے زائرین کو ایک دوسرے کی ثقافت کو بھی جاننے کا بہترین موقع ملتا ہے ۔
-
حرم امام حسین(ع) کے پرچم کی تبدیلی کے مراسم میں حرم امام رضا(ع) کے نائب متولی کی خصوصی شرکت
محرم الحرام کے آغاز پرحرم امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی حرم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی تبدیلی کے مراسم میں شرکت کے لئے کربلا تشریف لے گئے۔
-
قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں (۴۵) سے زیادہ ختم قرآن محافل کا انعقاد
روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں (۴۵) سے زیادہ ختم قرآن محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی چینلز سے نشر کئے جانے والے 12 خصوصی پروگراموں کی تفصیلات
ماہ صفر کے آخری ایام میں آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے تعاون سے 12 خصوصی پروگرامز بین الاقوامی اور غیر ملکی نیٹ ورکس پر نشر کئے جائیں گے.
-
کردستان میں ۴ مقامات پر حرم امام رضا (ع) کے ۴موکب زائرین کی خدمت میں مصروف
ایران کے صوبہ کردستان میں ۴ مقامات پر ۴ موکب حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کی جانب سے اس صوبے سے گزرنے والے زائرین اربعین کو درکار خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
-
آستان قدس رضوی کے شعبہ صوبہ کرمان کوششوں سے؛
پہلے سترہ زائرین کو کربلا معلیٰ کی زیارت کے لئے بھیجا گیا
شہر رفسنجان میں رضوی خدمات مرکز کے سکریٹری نے اس مرکز کی کوششوں اور صوبہ کرمان کے رضوی خدمات مرکز کے تعاون سے پہلے ۱۷ زائرین کو کربلا معلیٰ بھیجنے کا اعلان کیا۔
-
خسروی بارڈر پر امام رضا کے چار موکب زائرینِ اربعین کے میزبان
چار موکبوں پر حرم رضوی کے خادموں کی جانب سے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کی خبر دی.
-
آستان قدس رضوی کی جانب سے چہلم امام حسین(ع) کی تمام نذورات و عطیات؛ موکب لگانے والوں کو ہدیہ کر دی گئیں
ایک پروگرام کے تحت کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے چہلم امام حسین(ع) کی تمام نذورات و عطیات کو موکب لگانے والوں کو ہدیہ کیا گیا۔
-
مقدس مقامات کے متولیوں کے اجلاس کے لئے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کی ضرورت
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نےمقدس مقامات کے متولیوں کے اجلاس کے حوالے سے ایک منظم اسٹرکچر اور جامع منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے اس اجلاس کے لئے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) کی شخصیت غیر معمولی اور منفر مقام و منزلت کی مالک ہے ؛ نائیجیریا کے دانشور کا بیان
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی غیر معمولی مقام و منزلت کی مالک ہے ہم جتنا بھی آپ(ع) کی معرفت حاصل کرلیں پھر بھی آپ کی شخصیت اور مقام و منزلت کی حقیقی معرفت حاصل نہيں کرسکتے ۔
-
تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی جانب سے کربلا کی سبطین یونیور سٹی میں بحالی صحت کے پانج نئے مضامین کا آغاز
تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر نے بتایا کہ گذشتہ سال یونیورسٹی کی جانب سے انجامدیئے گئے اہم اقدامات میں ہیلتھ خدمات میں پہلا درجہ حاصل کرنا،علاج و معالجہ کے لئے بحالی صحت کے مضامین میں مستقل ہونا اور عراق کی سطبین یونیورسٹی میں طبی بحالی کے پانچ نئے مضامین کا آغاز کرنا شامل ہیں۔