آستان قدس رضوی کی جانب سے چہلم امام حسین(ع) کی  تمام نذورات و عطیات؛ موکب لگانے والوں کو ہدیہ کر دی گئیں

ایک پروگرام کے تحت کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے چہلم امام حسین(ع) کی تمام نذورات و عطیات کو موکب لگانے والوں کو ہدیہ کیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے اس پروگرام میں جو کہ ۱۶  اگست ۲۰۲۳ کو اربعین حسینی کے ۵۵ موکب داروں اور خدمت گزاروں کی شرکت سے آستان قدس رضوی کے ورزشی ہال میں منعقد ہوا ،محرم الحرام کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے موکب داروں کے ساتھ پورا سال رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موکب داروں کے لئے باقاعدہ طورپر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس کے لئے خاص ہدایات و ضوابط پر تاکید کی گئی ہے جس کے باعث اس کمیٹی کا آستان قدس رضوی کے ساتھ ہمیشہ تعلق اور رابطہ برقرار رہے گا۔

جناب محمد حسین استاد آقاییان نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے عراق میں زائرین کی خدمت کے لئے ۵۵ موکب لگائے گئے ہیں جن کے ذریعہ اربعین حسینی کے زائرین کو غذا،دوا اور علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
آستان قدس رضوی کی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی آستان قدس رضوی کی جانب سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر موکب لگانے والوں کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی جن میں چاول اورپانی شامل ہیں ،عراق میں صاف پانی کے ٹینک لگائے گئے ہیں موکب لگانے والے یہ چیزیں اس راستے میں حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان چیزوں کا ہدیہ کیا جانا پانچ صفر سے آغاز ہو گا،عراق میں زائرین کی کثیر تعداد اور شدید گرمی کو مدّ نظر رکھتے ہوئے تمام موکب داروں کے لئے برف کی کمی کو پورا کرنا ضروری ہے اس کے لئے عمود نمبر۴۵۹ پر برف بنانے والا کارخانہ لگایا گیا ہے جو زائرین کے لئے برف تیار کرے گا۔

جناب استاد آقا نے مزید یہ بتایا کہ زائرین کے لئے زیادہ تر استعمال ہونے والی ادویات کی فہرست تیارکر لی گئی ہے جسے ہلال احمر کے توسط سے موکب داروں میں تقسیم کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اربعین حسینی پر خدمت کرنے والے اور تمام موکب دار وں کو اس پروگرام کے اختتام پر آستان قدس رضوی کی جانب سے نذورات و عطیات کا ٹوکن بھی دیا گیا۔
 

News Code 1904

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha